والد کی وراثت کی ان کے انتقال کے بعد شرعی تقسیم بتا دینا۔ والدہ کا بھی انتقال ہو گیا ہے اور نانا، نانی، دادا، دادی کا بھی انتقال ہو گیا ہے۔ ہم 4 بھائی اور 4 بہنیں ہیں۔
سائل کے والدین کے والدین (دادا، دادی، نانا، نانی) انتقال اگر ان سے قبل ہوگیا ہو اور والد مرحوم کی وفات کے وقت اس کے ورثاء میں فقط چار بیٹے اور چار بیٹیاں موجود ہوں تو مرحوم کا تركہ اس کےموجوده شرعی ورثاء ميں اصول ميراث كے مطابق اس طرح تقسيم ہوگا كہ مرحوم نے بوقت انتقال جو كچھ منقولہ وغير منقولہ مال وجائيداد، سونا، چاندى، زيورات، نقد رقم، اور ہر قسم كا چھوٹا بڑا گھريلو ساز وسامان اپنى ملكيت ميں چھوڑا ہے، وه سب مرحوم كا تركہ ہے، اس ميں سے سب سے پہلے مرحوم كے كفن دفن كے متوسط مصارف ادا كريں، اس كے بعد دىكھيں كہ اگر مرحوم كے ذمہ كچھ قرض واجب الادا ہو تو وه ادا كريں، اس كے بعد دىكھيں كہ اگر مرحوم نے كوئى جائز وصيت كى ہو تو بقيہ مال كے ايك تہائى (1/3) كى حد تك اس پر عمل كريں، اس كے بعد جو كچھ بچ جائے، اس کے کل 12 حصے بنائے جائیں ،جن مىں سے مرحوم کے ہر ہر بیٹے کو 2 حصے ، اور ہر بیٹی کو 1 حصہ دیا جائے ۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2