احکام وراثت

بیوہ عورت کا دوسری شادی کرنے کے بعد پہلے شوہر سے ترکہ سے حصہ مانگنا

فتوی نمبر :
99322
| تاریخ :
2026-09-13
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیوہ عورت کا دوسری شادی کرنے کے بعد پہلے شوہر سے ترکہ سے حصہ مانگنا

میری خالہ نے دوسری شادی میرے چاچو سے کی چاچو کی وفات ہو گئی لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ہم ایک ہی گھر میں رہتے تھے گاؤں کے ایک لڑکے کے ساتھ ان کے ناجائز تعلقات شروع ہو گئے ہم نے جب بھی پوچھا وہ جھوٹی قسمیں اٹھاتی انکار کر دیتی کچھ عرصہ بعد آسی سے نکاح کر لیا 3 مہینے بعد اب وہ دوباہ ہمارے گھر آ کر رہنے لگ گئی ہیں کہ مجھے میرا حصہ چاہیے کیا اب انکا کوئی حصہ بنتا ہے ، چاچو کی وفات کے بعد محکمہ کی طرف سے جو رقم ملی اور جو انشورنس کمپنیوں کی طرف سے رقم ملی اور جو بھی کام ان پیسوں سے شروع کیا گیا کیا مثال کے طور پر دکان یا کوئی اور انویسٹمنٹ وہ سب بھی وراثت میں تقسیم کیا جائے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب کوئی عورت کسی شخص کے نکاح میں ہو اور اس دوران وہ شخص انتقال کر جائے تو اس شخص کے ترکہ میں دیگر وارثوں کی طرح وہ عورت بھی اپنے حصہ شرعیہ کی حق دار ہوتی ہے،اور دوسری جگہ نکاح کرنے سے اس کا حصہ میراث ساقط نہیں ہو تا،لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر سائل چچا کے انتقال کے وقت اس کی بیوی (سائل کی خالہ ) ان کے نکاح میں تھیں ،اور مرحوم چچا کی کوئی اولاد بھی نہیں تھی تو چچا کے ترکہ میں خالہ کل مال بشمول کاروبا کے ایک چوتھائی (1/4)حصہ کی حق دار ہے۔ جب محکمہ یا انشورنس کمپنی سے ملنے والی جس رقم چچا اپنے زندگی میں حق دار بن چکا ہو اور وہ رقم ایک طرح سے کمپنی یا محکمہ کے ذمہ قرض تھی تو وہ بھی مرحوم کا تر کہ کہلائے گا ، جس میں دیگرورثاء کی طرح اس کی بیوہ بھی اپنے حصہ کی حق دار ہو گی ، البتہ جو رقم اداروں کی طرف سے مرحوم کے ورثاء کر بطور تعاون دی جارہی ہو مرحوم اپنی زندگی میں اس کا حق دار نہیں بنا تھا ، تو یہ چونکہ تبرع و احسان کہلائے گا ا س کے لئے ادارے اپنے اصول و ضوابط کے متعلق جن لوگوں کو نامزد کر کے دیں گے وہی اس کے حق دار ہوں گے،البتہ اگر تقسیم سے قبل بعض ورثاء نے دیگر ورثاء ککی اجازت کے بغیر تر کہ کی رقم کسی کاروبار میں لگا دی ہو اور اس کاروبار سے منافع بھی ہو رہا ہو تو اس منافع کے حق دار کام کرنے والے ورثاء ہوں گے یہ منافع تمام ورثاء میں تقسیم نہ ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافی درر الحکام : إذا أخذ الورثة مقدارا من النقود من التركة قبل القسمة بدون إذن الآخرين وعمل فيه فخساره يعود عليه، كما أنه لو ربح لا يأخذ الورثة حصة فيه) إذا تصرف أحد بلا إذن في مال الغير وربح يكون الربح له، الخ(أخذ الورثة مقدارا من النقود من التركة قبل القسمة،ج:3 ص: 51 ناشر:دار الجیل)
وفی الاشباہ والنظائر: العطا یا لایورث عنہ ، الخ( کتاب الفرائض ،ج:2 ص: 495 ناشر: ادارۃ القران والعلوم الاسلامیۃ)
وفی الہندیۃ : وأما الاثنان من السبب فالزوج والزوجة فللزوج النصف عند عدم الولد وولد الابن، والربع مع الولد أو ولد الابن وللزوجة الربع عند عدمهما والثمن مع أحدهما، الخ( الباب الثانی فی ذوالفروض ،ج: 6 ص:450 ،ناشر :ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99322کی تصدیق کریں
0     84
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات