کوئی شخص کھانا کھارہاہو کھانے کے دوران پانی پیتے ہوئے آیا پانی تین سانس میں پینا ضروری ہے یا یہ کہ ایک سانس میں؟اور اس کا سنت طریقہ کیا ہے؟ جواب دے کر ممنون فرمائیں۔
پانی کھانے کے دوران پیا جائے یا اس سے پہلے یا بعد میں بہر حال اس کے آداب میں سے یہ ہے کہ بسم اللہ پڑھ کر، داہنے ہاتھ سے اور کم از کم تین سانسوں میں پیے اور پینے کے بعد الحمدللہ بھی پڑھے۔
ففي سنن الترمذي: عن ٲنس ۔ رضي اللہ عنه ۔ ٲن النبي ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ کان یتنفس في الاناء ثلثا اھ (۲/۱۰)۔
وفیه ٲیضا: عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا تشربوا واحدا كشرب البعير، ولكن اشربوا مثنى وثلاث، وسموا إذا أنتم شربتم، واحمدوا إذا أنتم رفعتم» اھ (۲/۱۱)۔
وفي الفتاوی الہندية: ولا يشرب بنفس واحد، ولا من فم السقاء والقربة؛ لأنه لا يخلو عن أن يدخل حلقه ما يضره اھ (۵/۳۴۱) واللہ أعلم بالصواب!
استنجاء کے بعد ہاتھ دھونا - باتھ ٹب کو کھانے، پینے کے امور میں بھی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کے آداب 0