نام رکھنے کا حکم

ولید نام رکھنا کیسا ہے ؟

فتوی نمبر :
12299
| تاریخ :
2011-05-31
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

ولید نام رکھنا کیسا ہے ؟

میں نے اپنے بیٹے کا نام ولید رکھا ہے اس کی عمر تین سال ہے،اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ سورۃ مدثر میں ایک شخص کا ذکر ہے جس کا نام ولید تھا اور یہ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی کرتاتھا،میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میرے بیٹے کا نام ولید درست ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یہ نام کئی صحابہ کا بھی رہا ہے جیسے ولیدبن عقبہ،ولیدبن عبادہ بن صامت،ولیدبن ولیدرضی اللہ عنھم وغیرہ،اور معنوی لحاظ سے بھی درست ہونے کے علاوہ گستاخ رسول ہونے کے اعتبار سے مشہور بھی نہیں اس لئے یہ نام رکھنا درست ہے مگر
دل میں کھٹکا ہو تو اس سے اجتناب ہی بہتر ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 12299کی تصدیق کریں
0     1260
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات