کیا اولیاء اللہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی عطا ءسے کچھ کرامات دی ہیں، کہ جیسے عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ علیہ کے بارے میں آتاہے کہ وہ ایک وقت میں ستر (70) مقامات پر گئے ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ کیا اللہ نے اپنے نیک بندوں کو عام بندوں سے زیادہ طاقت دی ہے ؟
کراماتِ اولیاء حق ہیں ، احادیث وآثار اور سلف صالحین کے واقعات سے ثابت ہیں ،اللہ رب العزت اپنے نیک بندوں سے بسا اوقات خرق عادت ایسے کام صادر فرمادیتے ہیں جس پر دوسرے لوگ قادر نہیں ہوتے ۔ جبکہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃاللہ علیہ کثیر الکرامات اور بڑے پائے کے بزرگ گزرے ہیں، مگر ان کی مذکور کرامت ہماری نظر سے نہیں گزری۔
فی الفقه الأكبر: والآيات ثابتة للأنبياء والكرامات للأولياء حق۔(۱/۵۱)
و فی شرح الطحاوية في العقيدة السلفية: فالْمُعْجِزَةُ فِي اللُّغَةِ تَعُمُّ كُلَّ خَارِقٍ لِلْعَادَةِ ، وَ [ كذلك الكرامة] فِي عُرْفِ أَئِمَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ الْمُتَقَدِّمِينَ . وَلَكِنْ كَثِيرٌ مِنَ الْمُتَأَخِّرِينَ يُفَرِّقُونَ فِي اللَّفْظِ بَيْنَهُمَا ، فَيَجْعَلُونَ الْمُعْجِزَةَ لِلنَّبِيِّ ، وَالْكَرَامَةَ لِلْوَلِيِّ- (3 / 207) والله أعلم بالصواب!