متفرقات

قبر پر پانی ڈالنا

فتوی نمبر :
59037
| تاریخ :
2005-02-02
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

قبر پر پانی ڈالنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبر پر پانی بہانے کی شرعی حیثیت کیا ہے آیا کہ کیا احادیثِ مبارکہ میں قبر پر پانی ڈالنے سے متعلق نبی کریم ﷺ کا کوئی فعل یا قول وارد ہے یا نہیں؟ براہِ کرم سنتِ رسول ﷺ کی روشنی میں مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قبر پر اتنا پانی بہانا کہ جس سے میت اور قبر کو نقصان ہو اور اس کی مٹی بھی بہہ جائے قطعاً ثابت اور جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے البتہ اگر محض چھڑکنا مقصود ہو تا کہ کچی مٹی مضبوط ہوجائے تو یہ امر بلاشبہ جائز اور آپ ﷺ سے بھی ثابت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی المرقاۃ: تحت : عن جعفر بن محمد عن ابیہ مرسلا ان النبی ﷺ رش علی قبر ابنہ ابراہیم و وضع علیہ حصبا ء الخ (رش) ای الماء (علی قبر ابنہ ابراہیم)قال ابن الملک : ویسن حیث لا مطر رش القبر بماء بارد طاہر و طہور ، تفاؤ لا بان اﷲ یبرد مضجعہ (الی قولہ )وری البزار! أنہٗ امر بالرش فی قبر عثمان بن مظعون۔ (ج۴، ص۱۸۸۔ ۱۸۹)۔
وفیہ ایضًا: تحت الحدیث : عن جابر قال رش قبر النبی ﷺ و کان الذی رش الماء علی قبرہ بلال بن رباح بقربۃ بدء من قبل رأسه حتی انتہی الٰی رجليه الخ :قال الطیبی لعل ذالک اشارہ الٰی استنزال الرحمۃ الإلہیۃ و العواطف الربانیۃ (الی قولہ )قَالَ مِيرَكُ: وَلَعَلَّ الْحِكْمَةَ فِيهِ أَنَّ الْقَبْرَ اذا رش بالماء کان اکثر بقاء و ابعد عن التناثر والاندراس۔ (ج۴، ص۱۹۰)۔
وفی سنن ابن ماجہ عن ابی رافع قال سلّ رسول اﷲ ﷺ سعدا ورش علی قبرہ ماء۔ (ص۱۱۱)۔
وفی الشامیہ: ولا بأس برش الماء علیہ(الی قولہ ) بل ینبغی ان یندب۔ (ج۲، ص۲۳۷)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59037کی تصدیق کریں
0     1138
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • CoEducation-مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 1
  • غیر مسلم ملک میں پڑھائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا بطور کرامت بیک وقت مختلف مقامات میں موجود ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 0
  • استاد کا خود کرسی پر بیٹھ کر زمین پر بیٹھے قرآن پڑھنے والے طلباء کو پڑھانا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • عورت کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • فقہ حنفی اور فتویٰ کی مستند کتابیں

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • میت کی اولاد اور اس کے اعزہ و اقرباء کے علاوہ کا اس کے لۓ ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • اولیاء اللہ سے گناہ سرزد ہونا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسلمان لڑکی کا قادیانی بچوں کو انکے گھر میں پڑھانے جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • وہ شخص جس کے مرنے سے درختوں اور جانوروں تک کو سکون ملتا ہے

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’ض‘‘ کے مخرج سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • گھر کے قریب مدرسے -سکول سےتلاوتِ قرآن سنائی دینے کی صورت کے احکامات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کا تبلیغ کرنا , عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • قبر پر پانی ڈالنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • امام ابوحنیفہؓ کی کتب

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • زیرِ ناف بال کاٹنے کی حدود

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کی مختلف خصلتوں کی بناء پر ، مختلف تشبیہات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’الرحمٰن میڈیکل کلینک‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • علم ابجد یا علم نجوم والوں سے غیب اور مستقبل کا پوچھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • والدین کے محتاجِ خدمت ہونے کی صورت میں ،طلبِ علم کیلۓ نکلنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • بروز جمعرات ارواح کا گھروں میں آنا -نمازِ جنازہ کے بعد مکرر اجتماعی دعا-شہر کی متعدد مساجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   متفرقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات