متفرقات

ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

فتوی نمبر :
6108
| تاریخ :
2020-10-26
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
۱۔ کیا ایک عورت ماہواری کے ایام( حیض کے ایام) میں قرآن چھوئے بغیر انٹرنیٹ کے ذریعہ حفظ کر سکتی ہے؟
۲۔ ایامِ حیض میں کیا وہ زبانی قرآن پڑھ سکتی ہے یا انٹرنیٹ کے ذریعہ دیکھ کر؟
۳۔ کیا کوئی آدمی بغیر وضو کے انٹرنیٹ کے ذریعہ قرآن کی تلاوت کر سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دورانِ حیض حائضہ عورت کے لیے جیسے قرآن کریم کو چھونا ناجائز و حرام ہے اسی طرح اس کی تلاوت بھی ممنوع ہے خواہ بوقتِ تلاوت قرآن کریم کو چھوئے یا زبانی پڑھے یا ٹی وی وغیرہ پر دیکھ کر، سب صورتوں کا حکم برابر ہے، البتہ اگر وہ بصورت ِتقطیع پڑھے اس طور پر کہ بجائے پوری آیت ایک سانس میں پڑھنے کے اس آیت کے ہر کلمہ کو الگ الگ سانس میں پڑھے، مثلاً ’’الحمد للہ رب العالمین‘‘ پوری آیت ایک سانس میں نہ پڑھے، بلکہ ’’الحمد للہ‘‘ الگ سانس میں ’’رب العالمین‘‘ الگ سانس میں پڑھے تو اس کی گنجائش ہے۔
جبکہ محض بے وضو ہونے کی حالت میں زبانی یا کسی سکرین وغیرہ پر دیکھ کر تلاوتِ قرآن کریم کرنا جائز اور درست ہے، اگرچہ چھونا اس صورت میں ممنوع ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: (ومنها) حرمة قراءة القرآن لا تقرأ الحائض والنفساء والجنب شيئا من القرآن والآية وما دونها سواء في التحريم على الأصح إلا أن لا يقصد بما دون الآية القراءة مثل أن يقول الحمد لله يريد الشكر أو بسم الله عند الأكل أو غيره فإنه لا بأس به. هكذا في الجوهرة النيرة ولا تحرم قراءة آية قصيرة تجري على اللسان عند الكلام كقوله تعالى ﴿ثم نظر﴾ (المدثر: 21) أو ﴿ولم يولد﴾ (الإخلاص: 3) . هكذا في الخلاصة. (1/ 38)
وفي شرح فتح القدير: ووجهه أن ما دون الآية لا يعد بها قارئا قال تعالى ﴿فاقرؤوا ما تيسر من القرآن﴾ كما قال - صلى الله عليه وسلم - لا يقرأ الجنب القرآن فكما لا يعد قارئا بما دون الآية حتى لا تصح بها الصلاة كذا لا يعد بها قارئا فلا يحرم على الجنب والحائض وقالوا إذا حاضت المعلمة تعلم كلمة كلمة وتقطع بين الكلمتين وعلى قول الطحاوى نصف آية اه(1/ 168)
و فی الدر المختار: (و) يحرم (به) أي بالأكبر (وبالأصغر) مس مصحف: أي ما فيه آية كدرهم وجدار، (إلی قوله)ٰ (إلا بغلاف متجاف) (إلی قوله) (ولا يكره النظر إليه) أي القرآن (لجنب وحائض ونفساء) لأن الجنابة لا تحل العين (ك) ما لا تكره (أدعية) أي تحريما، وإلا فالوضوء لمطلق الذكر مندوب، وتركه خلاف الأولى اھ (1/ 173،174) والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 6108کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • CoEducation-مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 1
  • غیر مسلم ملک میں پڑھائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا بطور کرامت بیک وقت مختلف مقامات میں موجود ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 0
  • استاد کا خود کرسی پر بیٹھ کر زمین پر بیٹھے قرآن پڑھنے والے طلباء کو پڑھانا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • عورت کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • فقہ حنفی اور فتویٰ کی مستند کتابیں

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • میت کی اولاد اور اس کے اعزہ و اقرباء کے علاوہ کا اس کے لۓ ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • اولیاء اللہ سے گناہ سرزد ہونا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسلمان لڑکی کا قادیانی بچوں کو انکے گھر میں پڑھانے جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • وہ شخص جس کے مرنے سے درختوں اور جانوروں تک کو سکون ملتا ہے

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’ض‘‘ کے مخرج سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • گھر کے قریب مدرسے -سکول سےتلاوتِ قرآن سنائی دینے کی صورت کے احکامات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کا تبلیغ کرنا , عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • قبر پر پانی ڈالنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • امام ابوحنیفہؓ کی کتب

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • زیرِ ناف بال کاٹنے کی حدود

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کی مختلف خصلتوں کی بناء پر ، مختلف تشبیہات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’الرحمٰن میڈیکل کلینک‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • علم ابجد یا علم نجوم والوں سے غیب اور مستقبل کا پوچھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • والدین کے محتاجِ خدمت ہونے کی صورت میں ،طلبِ علم کیلۓ نکلنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • بروز جمعرات ارواح کا گھروں میں آنا -نمازِ جنازہ کے بعد مکرر اجتماعی دعا-شہر کی متعدد مساجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   متفرقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات