متفرقات

عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
60512
| تاریخ :
2003-10-11
آداب / تعلیم و تعلم / متفرقات

عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے بہنوئی کہتے ہیں کہ کسی بھی صورت میں ایک عورت فتویٰ نہیں دے سکتی اور میرا خیال یہ ہے کہ دے سکتی ہے ، براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

چاروں ائمہ ( یعنی امام اعظم ابوحنیفہ، امام شافعی، امام مالک اور امام احمد رحمہم اللہ ) کا اس پر اتفاق ہے کہ فتویٰ دینے والے کا مرد ہونا شرط نہیں، بلکہ عورت بھی فتویٰ دے سکتی ہے اور خود دورِ صحابہ و تابعین اور تبِع تابعین سے بھی خواتین کے کثیر فتاویٰ کتبِ احادیث میں منقول و ماثور ہیں۔
لہٰذا سائلہ کے بہنوئی کا مذکور قول قطعاً غلط ، دین سے دوری اور جہالت پر مبنی ہے، اسے چاہیے کہ بلاتحقیق مسائلِ شرعیہ بیان کرنے اور جائز کو ناجائز قرار دینے سے مکمل احتراز کرے اور مواخذۂ اُخروی سے سبکدوشی حاصل کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی إعلام الموقعين: و الذين حُفِظَتْ عنهم الفتوى من أصحاب رسول اللَّه -صلى اللَّه عليه وسلم- مئة و نَيِّف وثلاثون نفسًا، ما بين رجل و امرأة، وكان المكثرون منهم سبعة: عمر بن الخطاب، و عليّ بن أبي طالب، و عبد اللَّه بن مسعود، و عائشة أم المؤمنين، و زيد بن ثابت، و عبد اللَّه بن عَبَّاس، و عبد اللَّه بن عمر اھ(2/ 18)۔
و فی المجموع شرح المهذب: شرط المفتى كونه مكلفا مسلما ثقة مأمونا متنزها عن أسباب الفسق و خوارم المرؤة فَقِيهَ النَّفْسِ سَلِيمَ الذِّهْنِ رَصِينَ الْفِكْرِ صَحِيحَ التَّصَرُّفِ وَ الِاسْتِنْبَاطِ مُتَيَقِّظًا سَوَاءٌ فِيهِ الْحُرُّ وَ الْعَبْدُ وَ الْمَرْأَةُ وَ الْأَعْمَى وَ الْأَخْرَسُ إذَا كَتَبَ أَوْ فُهِمَتْ اشارته: قال الشيخ أبو عمرو بن الصَّلَاحِ وَيَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ كَالرَّاوِي فِي أَنَّهُ لَا يُؤَثِّرُ فِيهِ قَرَابَةٌ وَ عَدَاوَةٌ وَ جَرُّ نَفْعٍ وَ دَفْعُ ضُرٍّ لِأَنَّ الْمُفْتِيَ فِي حُكْمِ مُخْبِرٍ عَنْ الشَّرْعِ بِمَا لَا اخْتِصَاصَ لَهُ بِشَخْصٍ فَكَانَ كَالرَّاوِي لَا كَالشَّاهِدِ وَ فَتْوَاهُ لَا يَرْتَبِطُ بِهَا إلْزَامٌ اھ(1/ 41)۔
و فی الفقه الإسلامي و أدلته: و قال ابن جرير الطبري: يجوز أن تكون المرأة حاكماً على الإطلاق في كل شيء، لأنه يجوز أن تكون مفتية فيجوز أن تكون قاضية اھ(8/ 5937)۔
و أیضاً فی الفقه الإسلامي و أدلته للزحيلي: و أجاز ابن جرير الطبري قضاء المرأة في كل شيء لجواز إفتائهااھ(8/ 6239)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60512کی تصدیق کریں
0     1857
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سورۃ فاتحہ کے مکمل ہونے پر آمین کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • CoEducation-مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 1
  • غیر مسلم ملک میں پڑھائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کا بطور کرامت بیک وقت مختلف مقامات میں موجود ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات 0
  • ماہواری میں قرآن چھوئے بغیر انٹر نیٹ سے قرآن حفظ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   متفرقات 0
  • استاد کا خود کرسی پر بیٹھ کر زمین پر بیٹھے قرآن پڑھنے والے طلباء کو پڑھانا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • عورت کے لیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 1
  • فقہ حنفی اور فتویٰ کی مستند کتابیں

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • میت کی اولاد اور اس کے اعزہ و اقرباء کے علاوہ کا اس کے لۓ ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • اولیاء اللہ سے گناہ سرزد ہونا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسلمان لڑکی کا قادیانی بچوں کو انکے گھر میں پڑھانے جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کے فتوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • وہ شخص جس کے مرنے سے درختوں اور جانوروں تک کو سکون ملتا ہے

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’ض‘‘ کے مخرج سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • گھر کے قریب مدرسے -سکول سےتلاوتِ قرآن سنائی دینے کی صورت کے احکامات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کا تبلیغ کرنا , عورت کا قبرستان جانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • مسجد میں فضائلِ اعمال کی تعلیم اور درسِ قرآ ن کے سلسلے میں تقابل و ٹکراؤ کی فضا بنانا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • قبر پر پانی ڈالنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • امام ابوحنیفہؓ کی کتب

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • زیرِ ناف بال کاٹنے کی حدود

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • عورت کی مختلف خصلتوں کی بناء پر ، مختلف تشبیہات

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • ’’الرحمٰن میڈیکل کلینک‘‘ نام رکھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • علم ابجد یا علم نجوم والوں سے غیب اور مستقبل کا پوچھنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • والدین کے محتاجِ خدمت ہونے کی صورت میں ،طلبِ علم کیلۓ نکلنا

    یونیکوڈ   متفرقات 0
  • بروز جمعرات ارواح کا گھروں میں آنا -نمازِ جنازہ کے بعد مکرر اجتماعی دعا-شہر کی متعدد مساجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   متفرقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات