یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کونسا عالم،مفتی صاحب صحیح بات کر رہا ہے، ہم کسی مسئلے جیسے کہ طلاق،متعہ،رفع یدین کے متعلق پوچھتے ہیں تو ہر کوئی قرآن و حدیث سے ہی ثابت کر کے جواب دیتا ہے،ہم کس کو مانیں؟
عام آدمی کو چاہیے کہ وہ جس ملک کا رہائشی ہے اس ملک میں چاروں مذاہب میں سے جو مذہب رواج پذیر ہو اس کے مستند علماء سے رابطہ کر کے مسئلہ معلوم کرے اور اس کے مطابق عمل پیرا ہو اور گھاٹ گھاٹ پھرنے سے اجتناب کرے اور بلاوجہ اپنی استطاعت اور صلاحیت سے زیادہ اپنے آپ کو مکلف نہ کرے۔