السلام علیکم!میرے ایک دوست نے روزے کی حالت میں شدتِ شہوت کی بنا پر مُشت زنی کا ارتکاب کیا ہے،باقی روزے بہت اچھے طریقے سے رکھے،اور وہ اپنے فعل پر نادم ہے،کیا اسے کفارہ دینا ہوگا؟
روزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے اگر انزال ہوتو اس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے،اس لئے سائل کے مذکور دوست پر لازم ہےکہ اپنے گناہ پر بصدقِ دل تو بہ واستغفار کرے،اور اپنے روزے کی قضا رکھے،کفارہ دینا لازم نہیں ۔
كما في رد المحتار:(قوله وكذا الاستمناء بالكف )اى في كونه لا يفسد لكن هذا اذا لم ينزل،اما اذا انزل فعليه القضا اھ(2/399) ۔
شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا
یونیکوڈ روزے کی قضاء و کفارہ 0