بدعات جنائز

میت کے گھر کا کھانا تیجہ کرنا ہر جعمرات کو نیاز دینا

فتوی نمبر :
23609
| تاریخ :
عبادات / جنائز / بدعات جنائز

میت کے گھر کا کھانا تیجہ کرنا ہر جعمرات کو نیاز دینا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں:
(۱) تدفین کے بعد میت کے گھر کھانا وغیرہ کھانا کیسا ہے؟ (۲) ایصال ثواب کیلئے ہر جمعرات کو کھانا دینا کیسا ہے؟ (۳) تیجہ، دسواں، چالیسواں وغیرہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ مذکورہ سوال کے جوابات دیکر عند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ تینوں اُمور کا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے کوئی ثبوت نہیں ہے، اس لئے انہیں باعث اجر و ثواب یا لازم سمجھ کر بجا لانا بلاشبہ بدعت ہے ان مروّجہ امور سے احتراز لازم ہے، البتہ بطورِ تعزیت دور دراز سے آنے والے مہمانوں کیلئے اہل میت کے اقرباء یا پڑوسی وغیرہ ایک دن کے کھانے وغیرہ کا اہتمام کرلیں تو یہ کھانا بلاشبہ جائز اور درست ہے، اسی طرح کسی خاص دن اور وقت و مقام کی تعیین و تخصیص اور مروجہ بدعات کا ارتکاب کیے بغیر محض ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی یا آیت کریمہ وغیرہ کا ختم کیا جائے تو یہ بھی باعث اجر و ثواب ہے، ورنہ انفرادی طور پر ایصالِ ثواب کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الشامیۃ: وقال ایضًا ویکرہ اتخاذ الضیافۃ من الطعام من اہل المیت لانہ شرع فی السرور لا فی السرور۔ وھی بدعۃ مستقبحۃ۔ وروی الامام احمد وابن ماجۃ باسناد صحیح عن جریر بن عبد اللہؓ قال کنا نعد الاجتماع إلی اہل المیت وصنعھم الطعام من النیاحۃ، وفی البزازیۃ ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الاوّل والثالث وبعد الا سبوع ونقل الطعام الی القبر فی المراسم۔ واتخاذ الدعوۃ لقراءۃ القرآن وجمع الصلحاء والقُراء للختم او لِقراءۃ سورۃ الانعام أو الاخلاص۔ الخ (ج٢، ص٢٤٠) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عزیز الرحمن رکن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23609کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مردے پر جنازہ کے بعد عوام میں مروجہ حیلہ اسقاط بلاشبہ بدعت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد اجتماعی دعا ۔ بدعت سے بچنا فرقہ واریت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 1
  • میت کے گھر کا کھانا تیجہ کرنا ہر جعمرات کو نیاز دینا

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • سوئم (تیجا) کا کھانا نہ کھانے پر اگر والد ناراض ہوں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد دائرہ لگاکر دورِ قرآن(حیلۂ اسقاط)

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے آگے قرآن لے کر چلنا و دیگر بدعات

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 2
  • پیر کی قبر پر جاکر چراغ جلانے کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • فوتگی کے بعد میت کے گھر والوں کے لیے اجتماعی کھانا بنانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • زیارت قبور اور جنازہ کے بعد دعا سے متعلق

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین سے قبل جنازے کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • جنازے کے ساتھ قرآن شریف اور گندم لیجانے کی رسم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تعزیت کی شرعی حیثیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین کے بعد حیلۂ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ میں چار کی جگہ امام نے پانچویں تکبیر کہدی - میت پر دوبارہ نمازِجنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مسنون تعزیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • اہلِ میت کے ہاں تعزیت اور قرآن خوانی و دعا کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • انتقال کے بعد سات جمعوں تک قرآن خوانی وغیرہ دیگر امور

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • شوہر کے علاوہ رشتہ دار کے لۓ تین دن سے زیادہ سوگ منانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد ، صدقہ خیرات کے نام سے ، پیسے ، کجھور یا کوئی مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 3
  • عورتوں کا قبرستان میں جانے کا حکم اور قبر بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
Related Topics متعلقه موضوعات