بدعات جنائز

جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا

فتوی نمبر :
59007
| تاریخ :
1995-02-02
عبادات / جنائز / بدعات جنائز

جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ میں کہ (۱) ہمارے ہاں یہ رواج عام ہے کہ جب میت اُٹھاکر قبرستان کی طرف لے جاتے ہیں تو جنازہ سے آگے آگے امام مسجد یا اس طرح کا کوئی بزرگ آدمی چالیس قدم شمار کرتا ہے یہ بطورِ ثواب کیا جاتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ اس طرح میت کو گھر سے نکالنے میں چالیس قدم شمار کرنے کا قرآن و حدیث میں ثبوت ہے یا کہ نہیں؟ برائے کرم بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔
(۲) ایک دوسرا رواج یہ عام ہے کہ میت کے ساتھ قرآن مجید اور کچھ پیسے رکھے جاتے ہیں جنازہ پڑھنے کے بعد چند آدمی دائرہ بناکر کھڑے ہوتے ہیں اور قرآن مجید کو گھمایا جاتا ہے اس کے بعد وہ پیسے تقسیم کئے جاتے ہیں، اور یہ بھی بطورِ ثواب کیا جاتا ہے، سوال یہ ہے کہ ایسا کرنا قرآن اور حدیث سے ثابت ہے کہ نہیں؟ برائے مہربانی بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) حدیث میں چالیس قدم تک میت کو لے جانے اور کندھا دینے کی فضیلت وارد ہوئی ہے البتہ کسی متعین شخص کا کھڑے ہوکر شمار کرنا اس کا کہیں ثبوت نہیں۔


(۲) قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر میں اس رسم کا کوئی ثبوت نہیں ملتا، لہٰذا یہ بدعت ہے، جو واجب الترک ہے۔ …… واﷲ اعلم!

مأخَذُ الفَتوی

قال العلامۃ الحصکفیؒ:(واذ حمل الجنازہ وضع مقدمہا علی یمینہ) عشر خُطوات لحدیث ’’من حمل الجنازۃ اربعین خطوۃ کفرت عنہ اربعین کبیرۃ‘‘۔
قال العلامۃ ابن عابدینؒ:(قولہ لحدیث من حمل الخ) الاولی تاخیرہ عن قولہ ثم مقدمہا ثم موخرہا۔ والحدیث المذکور ذکرہ الزیلعی ونقلہ فی البحر عن البدائع وفی شرح المنیۃ ویستحب ان یحملہا من کل جانب اربعین خطوۃ للحدیث المذکور۔رواہ ابوبکر النجار(رد المحتار: ج۲، ص۲۳۱)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59007کی تصدیق کریں
1     2466
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مردے پر جنازہ کے بعد عوام میں مروجہ حیلہ اسقاط بلاشبہ بدعت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد اجتماعی دعا ۔ بدعت سے بچنا فرقہ واریت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 1
  • میت کے گھر کا کھانا تیجہ کرنا ہر جعمرات کو نیاز دینا

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • سوئم (تیجا) کا کھانا نہ کھانے پر اگر والد ناراض ہوں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد دائرہ لگاکر دورِ قرآن(حیلۂ اسقاط)

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے آگے قرآن لے کر چلنا و دیگر بدعات

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 2
  • پیر کی قبر پر جاکر چراغ جلانے کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • فوتگی کے بعد میت کے گھر والوں کے لیے اجتماعی کھانا بنانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • زیارت قبور اور جنازہ کے بعد دعا سے متعلق

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین سے قبل جنازے کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • جنازے کے ساتھ قرآن شریف اور گندم لیجانے کی رسم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تعزیت کی شرعی حیثیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین کے بعد حیلۂ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ میں چار کی جگہ امام نے پانچویں تکبیر کہدی - میت پر دوبارہ نمازِجنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مسنون تعزیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • اہلِ میت کے ہاں تعزیت اور قرآن خوانی و دعا کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • انتقال کے بعد سات جمعوں تک قرآن خوانی وغیرہ دیگر امور

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • شوہر کے علاوہ رشتہ دار کے لۓ تین دن سے زیادہ سوگ منانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد ، صدقہ خیرات کے نام سے ، پیسے ، کجھور یا کوئی مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 3
  • عورتوں کا قبرستان میں جانے کا حکم اور قبر بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
Related Topics متعلقه موضوعات