میرا سوال یہ ہے کہ کیا چمڑے کے موزے ایک نماز پڑھ کر دوسری نماز تک اُتارسکتے ہیں پھر اسی وضو میں موزے دوبارہ پہن کر نماز ادا کرسکتے ہیں؟ چونکہ یہاں امریکہ میں بیٹھ کر وضو نہیں کرسکتے، میں جھک بھی نہیں سکتا، نہ ہی کھڑے ہوکر پاؤں دھوسکتا ہوں، جواب سے مطلع فرمادیں۔
آپ کے سوال کا جواب پہلے بھی دیا جاچکا ہے بہرحال پاؤں دھونا وضو کے فرائض میں سے ہے، اس لیے موزے اتارنے کے بعد بغیر پاؤں دھوئے نماز پڑھنا درست نہیں، سائل کو چاہیے کہ جب وضو کرکے موزے پہنے تو ایک دن رات اور سفر میں تین دن رات وضو کے دوران اس پر مسح کیا کرے اور موزے نہ اُتارے۔
ففی الهدایة: وینقضه أیضًا نزع الخلف لسرایة الحدث إلی القدم (إلی قوله) واذا تمت المدة نزع خفیه وغسل رجلّیه ولیس علیه اعادة بقیة الوضوء وكذا إذا نزع قبل المدة اھ (۱/۵۹)