قسم کا کفارہ

غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
24901
| تاریخ :
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

حضرات آپ سے سوال تھا کہ قسم کس طرح لاگو ہوتی ہے؟ یہ کہ دینےسے قسم ہوجاتی ہے کہ مجھے اللہ کی قسم کہ یہ کام نہیں کروں گا، اور ایک اور سوال کہ میں نے قسم کھائی تھی کہ فلاں چیز نہیں دیکھوں گا، لیکن ایک دفعہ کمپیوٹر پر کلک کیا تو سامنے وہ فلم چل گئی، لیکن قسم یاد آئی، اور اللہ کا ڈر لگا تو بند کردی، تو قسم ٹوٹ گئی ؟براہِ مہربانی رہنمائی کریں۔شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جس فلم کے نہ دیکھنے کی قسم کھائی تھی وہ اگر غیر ارادی طور پر کمپیوٹر پر نظر آئی ہو اور اس کے بعد اگر ایک لمحہ کیلئے بھی سائل نے اس فلم کو دیکھا ہو تو وہ اپنی قسم میں حانث ہوچکے ہیں، سائل کو چاہیے کہ قسم کا کفارہ ادا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) : (و) ثالثها (منعقدة وهي حلفه على) مستقبل (آت) يمكنه، فنحو: والله لا أموت ولا تطلع الشمس من الغموس (و) هذا القسم (فيه الكفارة) (3/ 708)
وفی الھندیة: ومن فعل المحلوف علیہ عاملاً او ناسیاً او مکرھاً فھو سواء اھ (2/52)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمدمعاذارموی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24901کی تصدیق کریں
0     1251
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 1
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم واقع نہ ہونے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات