قسم کا کفارہ

ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

فتوی نمبر :
36801
| تاریخ :
2019-02-16
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی شخص یہ قسم کھائے کہ حکومت کے ہر قانون پر عمل کرے گا لیکن اور بعد میں حکومت نے کوئی نیا قانون بنادیا علم نہ ہونے کی وجہ سے یہ شخص اس پر عمل نہیں کرتا رہا، کیا قسم کا کفارہ لازم ہوگا یا نہیں؟
نوٹ: الفاظِ قسم یہ ہیں: مجھے قسم ہے میں آئندہ پاکستان کے ہر قانون پر عمل کروں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کوئی شخص اگر ان الفاظ کے ساتھ قسم کھائے ’’مجھے قسم ہے میں آئندہ پاکستان کے ہر قانون پر عمل کروں گا‘‘ تو ایسی صورت میں اس کے ذمہ حکومتِ پاکستان کے ہر جائز قانون پر عمل کرنا لازم ہوگا، لہٰذا اس قسم کے بعد اگر شخصِ مذکور نے پہلے سے موجود یا نئے بننے والے قوانین کی قصداً یا انجانے میں خلاف ورزی کی تو اپنی قسم میں حانث ہونے کی وجہ سے اس پر قسم کا کفارہ لازم ہوگا اور قسم میں چونکہ عموم کے الفاظ نہیں اس لئے ایک دفعہ کفارہ ادا کرنے کے بعد اگر دوبارہ قانون کی خلاف ورزی کی تو اس پر دوبارہ کفارہ لازم نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الہندیۃ: ولو قال: أشہد أن لا أفعل کذا، أو أشہد باللہ، أو قال: أحلف، أو أحلف باللہ، أو أقسم، أو أقسم باللہ، أو أعزم، أو أعزم باللہ، أو قال: علیہ عہد، أو علیہ عہد اللہ أن لا یفعل کذا، أو قال: علیہ ذمۃ اللہ أن لا یفعل کذا یکون یمینا۔ وکذا لو قال: علیہ یمین، أو یمین اللہ۔ اھـ (ج۲، ص۵۳)۔
وفی الفقہ الاسلامی وادلتہ: إذا ذکر الحالف القسم والخبر المقسم علیہ، ولم یذکر المقسم بہ أي لفظ الجلالۃ بأن قال: (أشہد) أو (أحلف) أو (أقسم) أو (أعزم) لأفعلن کذا، کان یمینًا عند جمہور الحنفیۃ۔ اھـ (ج۳، ص۳۸۲)۔
وایضًا فیہ: حکم الناسی والمکرہ: الکفارۃ تجب فی الیمین المنعقدۃ عند الحنفیۃ والمالکیۃ، سواء أکان الحانث عامدًا أم ساہیًا أم مخطئًا أم نائمًا أم مغمی علیہ أم مجنونًا أم مکرہًا۔ اھـ (ج۳، ص۳۶۷) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عمرفاروق شیخ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36801کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 1
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم واقع نہ ہونے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات