بندے نے قسم کھائی تھی کہ انٹرنیٹ پر لڑکیوں سے باتیں خصوصی طور پر نازیبا گفتگو نہیں کروں گا ،کیونکہ اس کی وجہ سے مشت زنی سرزد ہوجاتی تھی ، کچھ دن بعد احساس ہوا کہ یہ قسم بھی کھانی چاہیئےتھی کہ غلط فلمیں یا ویڈیوز بھی نہیں دیکھوں گا تو دوسری قسم بھی کھالی، اب ایک دو مہینہ قابو پانے کے بعد شہوت کا غلبہ ہوا اور دونوں گناہ سرزد ہوئے، اب کتنے روزے رکھنے پڑیں گے ؟ اورترتیب بھی بتا دیں ، نیز میرے لئے دعا بھی کریں میں اس گندگی سے نکلنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں ۔
واضح ہو کہ اجنبی لڑکیوں سے نازیبا گفتگو کرنا اور انٹرنیٹ پر گندی فلمیں اور ویڈیوز کا دیکھنا اور اس کی وجہ سے مشت زنی جیسے گناہِ ِکبیرہ کا ارتکاب کرنا، تمام امور شرعاً نا جائز اور حرام ہیں ، جس کی وجہ سے سائل سخت گناہ گار ہوا ہے ، جس پر اسے بصدقِ دل توبہ و استغفار کر کے اسے مکمل طور پر ترک کرنا اور آئندہ ایسےامور سے مکمل اجتناب لازم ہے ، جبکہ سائل نے اگر اجنبی لڑکیوں سے گفتگو نہ کرنے اور گندی فلمیں نہ دیکھنے پر دو جدا امور کی الگ الگ قسمیں کھائی ہو ں، تو شرعاً دونوں قسمیں منعقد ہو کرسائل پر دونوں کی پاسداری کرنا لازم تھی ، چنانچہ اب سائل نے اگر دونوں قسمیں توڑ دی ہو ں تو اس پر دونوں قسموں کو توڑنے کی وجہ سے ہر ایک قسم کا الگ کفارہ دینا لازم ہوگا ، اور قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس فقیروں کو صبح و شام پیٹ بھر کر کھانا کھلایا جائے یا اس کی قیمت دی جائے اور اگر اس پر قدرت نہ ہو ، تو تین دن تک مسلسل روزے رکھے جائیں ۔
کما فی الفتاوى الهندية: ومنعقدة، وهو أن يحلف على أمر في المستقبل أن يفعله، أو لا يفعله، وحكمها لزوم الكفارة عند الحنث كذا في الكافي اھ( کتاب الأیمان الباب الاول (2/ 52) ط : ماجدیۃ ) –
وفیھا ایضاً : وهي أحد ثلاثة أشياء إن قدر عتق رقبة يجزئ فيها ما يجزئ في الظهار أو كسوة عشرة مساكين لكل واحد ثوب فما زاد وأدناه ما يجوز فيه الصلاة أو إطعامهم والإطعام فيها كالإطعام في كفارة الظهار هكذا في الحاوي للقدسي. (إلی قوله) فإن لم يقدر على أحد هذه الأشياء الثلاثة صام ثلاثة أيام متتابعات اھ ( کتاب الأیمان الفصل الثانی فی الکفارۃ (2/ 61) ط : ماجدیۃ )-
وفی البحر الرائق: ويتعدد اليمين بتعدد الاسم لكن يشترط تخلل حرف القسم (الی قولہ) و في التجريد عن أبي حنيفة إذا حلف بأيمان فعليه لكل يمين كفارة و المجلس و المجالس سواء۔(316/4، ط: دار الکتاب الاسلامی)-
’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم
یونیکوڈ قسم کا کفارہ 0