قسم کا کفارہ

عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

فتوی نمبر :
51515
| تاریخ :
2018-07-12
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ اپنے ساتھ عہد کرتا ہے کسی کام کے نہ کرنے کا (عہد سے مراد قسم کھانا نہیں، بلکہ یہ الفاظ کہنا ہے کہ میں اپنے ساتھ عہد کرتا ہوں کہ یہ کام آئندہ نہیں کروں گا) اور پھر کسی وقت مجبور ہو کر / دانستہ طور پر وہ کام کر لے تو اس صورت میں کوئی کفارہ ادا کرنا ہوگا یا صرف توبہ کرنی ہوگی؟ اور ایک دوسری صورت یہ ہے کہ اگر کوئی ان الفاظ کے ساتھ عہد کرے کہ ’’میں اللہ سے عہد کرتا ہوں کہ فلاں کام نہیں کروں گا‘‘ تو اس صورت میں عہد توڑنے کا کفارہ کیا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خط کشیدہ دونوں جملوں سے قسم منعقد ہو جاتی ہے، اس لیے خلاف ورزی کی صورت میں قسم میں حانث ہونے کی وجہ سے کفارہ دینا لازم ہوگا جو کہ دس مسکینوں کو پیٹ بھر کر صبح وشام کھانا کھلانا یاان کو کپڑے پہنانا ہے، اگر حانث ہونے والا شخص مفلس ہو اور وہ کفارہ دینے کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو بطورِ کفارہ تین دن مسلسل روزے رکھے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوى الهندية: ولو قال: أشهد أن لا أفعل كذا، أو أشهد بالله، أو قال: أحلف، أو أحلف بالله، أو أقسم، أو أقسم بالله، أو أعزم، أو أعزم بالله، أو قال: عليه عهد، أو عليه عهد الله أن لا يفعل كذا، أو قال: عليه ذمة الله أن لا يفعل كذا يكون يمينا. (2/ 53)
وفیھا أیضًا: وهي أحد ثلاثة أشياء إن قدر عتق رقبة يجزئ فيها ما يجزئ في الظهار أو كسوة عشرة مساكين لكل واحد ثوب فما زاد وأدناه ما يجوز فيه الصلاة أو إطعامهم والإطعام فيها كالإطعام في كفارة الظهار هكذا في الحاوي للقدسي. وعن أبي حنيفة وأبي يوسف رحمهما الله تعالى إن أدنى الكسوة ما يستر عامة بدنه حتى لا يجوز السراويل وهو صحيح كذا في الهداية. فإن لم يقدر على أحد هذه الأشياء الثلاثة صام ثلاثة أيام متتابعات وهذه كفارة المعسر والأولى كفارة الموسر وحد اليسار في كفارة اليمين أن يكون له فضل على كفافه مقدار ما يكفر عن يمينه وهذا إذا لم يكن في ملكه عين المنصوص عليه أما إذا كان في ملكه عين المنصوص عليه وهو أن يكون في ملكه عبد أو كسوة أو طعام عشرة لا يجوز أن يصوم اھ(2/ 61)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عمرفاروق شیخ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51515کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 1
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم واقع نہ ہونے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات