قسم کا کفارہ

قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

فتوی نمبر :
60757
| تاریخ :
2007-03-14
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خالد اور خالدہ میاں بیوی ہیں ، خالدہ کے تعلقات اجنبی مرد جو کہ زید ہے، کے ساتھ ہیں جب خالد کو ان کے تعلقات کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے اپنی بیوی خالدہ کو مارا پیٹا ،تو خالدہ نے شوہر کو اعتماد دلانے کے لیے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم اُٹھائی کہ میرے کسی قسم کے تعلقات زید کے ساتھ نہیں ہیں، لیکن بعد میں ایسے شواہد ملے کہ جس سے معلوم ہوا، کہ انکے تعلقات تھے، مثلاً موبائل پر پیغامات اور چند خطوط برآمد ہو گئے، اس کے بعد خالدہ اور زید دونوں نے اقرار بھی کیا کہ ان کے آپس میں تعلقات تھے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت حال میں خالدہ نے جو جھوٹی قسم کھائی ہے اس کا کیا حکم ہوگا؟ اور خالد اپنی بیوی خالدہ کو اپنے عقدِ نکاح میں رکھ سکتا ہے یا نہیں؟ براہ کرم حکمِ شرعی سے تفصیلی طور پر آگاہ فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جھوٹی قسم کھانا گناہِ کبیرہ ہے، اس لیے مذکور خاتون جھوٹی قسم کی وجہ سے بہت سخت گناہ گار ہوئی ہے، اس پر لازم ہے کہ بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے اور آئندہ جھوٹی قسمیں کھانے اور اجنبی مردوں کے ساتھ تعلقات جوڑنے سے مکمل احتراز بھی کرے، تاہم اگر مسمیٰ خالد یعنی شوہر بھی اُسے درگزر کر کے حسبِ سابق اپنے عقدِ نکاح میں برقرار رکھنا چاہے تو اس کا اسے اختیار ہے اور یہ شرعاً بھی جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (غموس) تغمسه في الإثم ثم النار، وهي كبيرة مطلقا، لكن إثم الكبائر متفاوت نهر (إن حلف على كاذب عمدا) ولو غير فعل أو ترك كوالله إنه حجز الآن في ماض (كوالله ما فعلت) كذا (عالما بفعله أو) حال (كوالله ما له علي ألف عالما بخلافه والله إنه بكر عالما بأنه غيره) وتقييدهم بالفعل والماضي اتفاقي أو أكثري (ويأثم بها) فتلزمه التوبة. (3/ 705)۔
و فی حاشية ابن عابدين: (قوله ويأثم بها) أي إثما عظيما كما في الحاوي القدسي. (إلی قولہ) (قوله فتلزمه التوبة) إذ لا كفارة في الغموس يرتفع بها الإثم فتعينت التوبة للتخلص منه. (3/ 706)۔
وفی الدر المختار: لا) يقسم (بغير الله تعالى كالنبي والقرآن والكعبة) قال الكمال: ولا يخفى أن الحلف بالقرآن الآن متعارف فيكون يمينا. وأما الحلف بكلام الله فيدور مع العرف. وقال العيني: وعندي أن المصحف يمين لا سيما في زماننا اھ (3/713)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60757کی تصدیق کریں
1     1676
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 1
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم واقع نہ ہونے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات