قسم کا کفارہ

گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

فتوی نمبر :
70898
| تاریخ :
2024-02-13
عقوبات / کفارات / قسم کا کفارہ

گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

ایک شخص نے کسی کو رینٹ پر کوئی چیز دی تھی،پھر اس کے پیسے آتے تھے سود کے ساتھ،پھر اس کا کسی بات پر اس کے ساتھ جھگڑا ہوگیا،پھر اس نے قرآن کی قسم کھائی کہ میں تیرے سے پورے پیسے لونگا،اب جرگے نے فیصلہ کیا کہ سود کے پیسے چھوڑدو اور باقی لے لو،اب اس نے جو قرآن کی قسم کھائی ہے اس کا کیا حکم ہوگا؟رہنمائی فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور نے سود سمیت پوری رقم لینے پر قرآن کی قسم کھائی تو یہ قسم منعقد ہوچکی ہے،تاہم مذکور قسم چونکہ معصیت پر کھائی ہے،لہذا اس قسم کو توڑنا واجب ہے،چنانچہ قسم توڑنے کی وجہ سے اس پر کفارہ لازم ہوگا۔
اور قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس فقیروں کو صبح وشام پیٹ بھر کر کھانا کھلایا جائےیا ہر ایک فقیر کو ایک صدقہ فطر کے برابر رقم دی جائے،لیکن اگر اس کی بھی قدرت نہ ہو تو پھر تین دن مسلسل روزے رکھے جائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: {لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ} [المائدة: 89]۔
وفی رد المحتار تحت (قوله عشرة مساكين) أي تحقيقا أو تقديرا، حتى لو أعطى مسكينا واحدا في عشرة أيام كل يوم نصف صاع يجوز الخ (ج3 ص725 کتاب الأیمان ط: سعید)۔
وفی الهداية: قال: " ومن حلف على معصية مثل أن لا يصلي أو لا يكلم أباه أو ليقتلن فلانا ينبغي أن يحنث نفسه ويكفر عن يمينه " لقوله عليه الصلاة والسلام: " من حلف على يمين ورأى غيرها خيرا منها فليأت بالذي هو خير ثم ليكفر عن يمينه " ولأن فيما قلنا تفويت البر إلى جابر وهو الكفارة ولا جابر للمعصية في ضده الخ (ج2 ص479 کتاب الأیمان،فصل فی الکفارۃ ط: رحمانیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70898کی تصدیق کریں
1     2240
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • اللہ تعالی سے وعدہ اور عہد کرنا قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قسم کا کفارہ 1
  • عہد کرنے سے قسم ہوجاتی ہے اور کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 3
  • قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • ملکی قانون کی پاسداری کرنے کی قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   قسم کا کفارہ 0
  • قسم توڑنے کا کفارہ - ماں کی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • بھائی کی شادی میں میرا ایک روپیہ بھی لگا اپنی بیوی اسکو دیدوں گا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر جھوٹی قسم کھانا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • بھائی سے بات چیت نہ کرنے کی قسم کھائی ہو تو اب کیا کرے؟

    یونیکوڈ   انگلش   قسم کا کفارہ 0
  • ’’اگر میں نے اس کام کو دوبارہ کیا تو میں اللہ اور اس کے رسول کا بڑا دشمن ہوں گا‘‘کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قسم کے کفارے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • متعدد قسم توڑنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • سخت مجبوری کی بناء پر متعدد قسموں کا ایک کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر, کچھ کرنے یا نہ کرنے کا عہد کرنا

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • مجبوراً قسم کھانےکا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم کے کفارے کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • کسی انسان کی سر کی قسم کھانے کاحکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • غیر ارادی طور پر قسم توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
  • گناہ کا کام کرنے کی قسم کھانے کے بعد توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 1
  • قسم واقع نہ ہونے کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قسم کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات