شوال کے چھ روزوں میں کیا قضا روزوں کی نیت کرلینے سے وہ روز ے ادا ہو جائیں گے؟
ایسی صورت میں قضا روزے ہی ادا ہوں گے،شوال کے نہیں،لہٰذا اگر سائلہ شوال کے روزوں کے فضائل بھی حاصل کرنا چاہتی ہوتو اسے چاہئے کہ ان دونوں روزوں کو الگ الگ ایام میں رکھے، تاکہ فضائلِ ماثورہ بھی حاصل ہوسکیں ۔
کما في الهنديه: متى نوى شيئين مختلفين متساويين في الوكادة والفريضة و لا رجحان لأحدهما على الآخر بطلا و متى ترجح احدھما على الاخرثبت الراجح اھ(1/196)۔
وفيھا ايضاً: ولونوى قضاء رمضان والتطوع يقع عن رمضان في قوله ابي يوسف وهو رواية عن ابی حنیفہ رحمہ اللہ اھ(1/197) ۔
شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا
یونیکوڈ روزے کی قضاء و کفارہ 0