وضو

قطروں کے بیمار کے لیے پیشاب روک کر نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
2883
| تاریخ :
2007-02-28
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

قطروں کے بیمار کے لیے پیشاب روک کر نماز پڑھنا

جناب مجھے قطرات کی شکایت کوئی تقریباً ۱۰ یا ۱۵ منٹ تک رہتی ہے مجھے چونکہ مسئلہ معلوم نہیں ہے اس لئے میں پیشاب نماز کی ادائیگی کے بعد کرتا ہوں تاکہ کوئی وہم نہ رہے، لیکن آپ سے مسئلے کا جواب درکار ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرپیشاب بہت شدت سے نہ آرہا ہو تو آپ کا مذکور عمل درست اور احتیاط پر مبنی ہے تاہم اگر پہلے سے پیشاب کرلیا ہو تو دس، پندرہ منٹ تک انتظار کے بعد وضو کرلیا کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال فی در المختار: وصاحب عذر من بہ سلس بول لا یمکنہ امساکہ او استلاق بطن بطن او انفلات ریح او استحاضة او بعینہ رمد او عمش او غرب وکذا کل ما یخرج بوجع ولو من اذن وثدی وسرة ان استوعب عذرہ تمام وقت صلوٰة مفروضة ولو حکما وھذا شرط فی حق الابتداء وفی البقاء کفٰی وجودہ فی جزء من الوقت. (ج۱، ص۳۰۵) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد آصف نواب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2883کی تصدیق کریں
0     535
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات