میں نے اپنی بیٹی کا نام "زروا" یا "نیمل " رکھنا چاہتاہوں، براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
زروا(زیروا) ایک قسم کے کھانے (شوربہ) کانام ہے ، جبکہ نیمل کا معنی تلاش وتتبع کے باوجود کسی معتبر لغت میں نہیں مل سکا،ظاہراً یہ نمل سے لیاگیا ہے ،جوچیونٹی کے معنی میں ہے، مذکور دونوں نام غیر مناسب ہیں ،سائل کو چاہیئے کہ اپنی بیٹی کیلئے ان کے علاوہ کوئی اور مناسب نام تجویز کرلے۔واللہ اعلم بالصوا ب