احکام وراثت

اگر مرحوم کے ترکہ میں سے فقط نقد رقم تقسیم کرنی ہو تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

فتوی نمبر :
41177
| تاریخ :
2020-07-07
معاملات / ترکات / احکام وراثت

اگر مرحوم کے ترکہ میں سے فقط نقد رقم تقسیم کرنی ہو تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

مفتی صاحب! مجھے معلوم کرنا ہے کہ میرے والد کے بینک اکا ؤنٹ میں ان کے کچھ پیسے تھے جس کی آن لائن رسائی میرے پاس موجود تھی، جس کا علم میرے والد کو ان کی زندگی میں تھا اور اُن کے انتقال کے بعد میں نے اپنے بڑے بھائی ( مدثر فاروق) کی حمایت سے وہ پیسے اپنے اکا ؤنٹ میں ٹرانسفر کر لئے، تاکہ ہمیں غیر ضروری بینک کے چکروں میں نہ پڑنا پڑے، میرے والد کے انتقال کے بعد میرے بھائی نے مجھے کہا کہ پیسے تقسیم کر لیتے ہیں، جس پر میں نے منع کر دیا یہ سوچ کر کہ میرے مرحوم والد کی بقیہ جائیداد ( جس میں ہمارا مکان ، ایک پلاٹ اور بقیہ چیزیں شامل ہیں) جب بٹےگا تو یہ رقم بھی تب ہی بٹ جائے گی، ورنہ کسی کے ہاتھ کچھ نہیں جائے گا اور یہ پیسے ایسے ہی خرچ ہو جائیں گے؟ پھر یوں ہوا کہ ہمارے ابا کا مکان (جو کہ ہماری مرحومہ دادی کے نام ہے) بکنے کے کچھ معاملات آگے بڑھے تو ہم اس کو اپنے نام کرانے کے لئے اسی رقم میں سے جو میرے پاس بطور امانت رکھی تھی، سب ورثہ کی اجازت سے کچھ پیسے خرچ کئے، تا کہ قانونی تقاضے پورے ہو سکیں، اب کیوں کہ کرونا کی یہ وبا پھیل گئی ہے اور ذریعہ معاش بھی بہت متاثر ہوا ہے اور ہمارے مکان کے قانونی اور مالی معاملات کے تقاضے پورے ہو گئے ہیں تو میں بطور اپنے مرحوم والد کا اس دنیا میں نائب اور امین ہونے کی حیثیت سے یہ چاہتا ہوں کہ کم از کم یہ پیسے بالکل شرعی طور پر ہم تقسیم کر لیں، جس میں آپ کی راہ نمائی درکار ہے، جو رقم اب ہمارے پاس موجود ہے، وہ کل ٹوٹل : پچیس لاکھ انتالیس ہزار باسٹھ روپے (062، 25،39) ہے اور ورثاء میں درج ذیل لوگ شامل ہیں:
ایک بیوہ (اہلیہ مرحوم) دو بیٹیاں، دو بیٹے، برائے مہربانی ہماری راہ نمائی فرمائیں اور ہم کو بالکل آسان الفاظ میں قرآن وسنت کی روشنی میں نام شمار کر کے یہ بتادیں کہ کسی فرد کے حصے میں کتنا حصہ آئے گا تاکہ ہم باآ سانی اس رقم کو تقسیم کر سکیں اور میری یہ ذمہ داری اللہ کے حکم سے پوری ہو جائے ؟ والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل، اس کی والدہ اور بھائی بہنوں کی رضامندی سے اگر فی الحال مرحوم کے ترکہ میں سے فقط مذکور رقم (2539062) تقسیم کرنی ہو تو اس میں سے مرحوم کی بیوہ کو ’’تین لاکھ سترہ ہزار تین سو بیاسی‘‘ (317،382.75) روپے ، ہر بیٹے کو ’’ سات لاکھ چالیس ہزار پانچ سو بیالیس ‘‘ (740،542.822) روپے اور ہر بیٹی کو’’ تین لاکھ ستر ہزار دو سو اکہتر‘‘ (370271.411) روپے دیئے جائیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قلاتی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41177کی تصدیق کریں
0     635
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات