السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میں نے نیت کی کہ بیٹے کا نام محمد اور بیٹی کا نام فاطمہ رکھوں گا، میری بیٹی پیدا ہوئی او اس کی آنکھوں میں چمک کی وجہ سے میں اس کا نام کسی ستارے سے منسوب کر کے رکھنا چاہتا ہوں، نجم، نجمہ، نُجیمہ، اور کیا میں نام زینب رکھ سکتا ہوں، کیونکہ یہ نام اس سے ملتا ہے؟ حالانکہ میں نے فاطمہ کی نیت کی کیا ایسے نیت کرنا ٹھیک ہے؟ کیا ایسے سمجھنا کہ کسی نام کی نیت کرنے سے بیٹی یا بیٹا پیدا ہو جائیں گے صحیح ہے؟ کوئی اور نام جو ستاروں سے منسوب ہو، ناصرف چمک بلکہ رہنمائی اور سیدھی راہ یا ایسے ہی کسی طرح منسوب ہو، کیا یہ ان میں سے یو کوئی اور ایسا کسی اور زبان میں نام رکھ سکتا ہے؟ براہ مہربانی رہنمائی کریں۔ جزاک اللہ خیراً۔
نجمہ،نجیمہ، فاطمہ، اور زینب چاروں نام صحیح ہیں، سائل ان میں سے جو بھی نام اپنی بیٹی کے لیے تجویز کرناچاہے، کرسکتا ہے، بچی کی پیدائش سے پہلے جس نام کی نیت کی تھی وہی نام رکھنا کوئی ضروری نہیں، اسی طرح کسی اور زبان میں اچھا اور نیک نام رکھنا چاہے تو اس کی بھی گنجائش ہے، جبکہ حمل کے ابتدائی زمانے میں اگر اس کا نام محمد تجویز کیا جائے تو بعض حضرات کا تجربہ یہ ہے کہ ان شاء اللہ لڑکا پیدا ہوگا۔