آداب مسجد

قبرستان کی حدود میں مسجد، مدرسہ بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
44250
| تاریخ :
عبادات / احکام مسجد / آداب مسجد

قبرستان کی حدود میں مسجد، مدرسہ بنانے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
حضرات مفتیانِ کرام ہمارے شہر کے باہر دس ایکڑ زمین ہے،جسے قبرستان بنانے کے لئے سرکار نے دے رکھی ہے،بہت بڑی جگہ خالی ہونے کی وجہ سے زمین کے بیچوں بیچ جہاں پر ایک بھی قبر نہیں،میں جماعت خانے کے واسطے ایک عمارت بنانا چاہتے ہیں،وضوخانہ،بیت الخلاء وغیرہ شامل ہیں، تو سوال یہ ہے کہ!
(1)سرکار کی دی ہوئی قبرستان کے غیر محتاج اور خالی جگہ میں دس بیس بچوں کو حفظ کرانے یا ضرورت کے وقت نماز پڑھنے کے لئے جماعت خانہ،استاذ کے لئے چھوٹا سا رہائشی کمرہ،وضوخانہ،بیت الخلاء وغیرہ بنانے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟
(2)اجازت ہونے کی صورت میں متعین جگہ کے آگے پیچھے اور دائیں بائیں جانب سے قبروں کا آجانا کیسا ہے؟عمارت کے چاروں طرف سے آنے جانے کے لئے چھ فٹ چوڑی سیمنٹ کا راستہ ہے۔شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور زمین اگر سرکار نے قبرستان ہی کے لئے وقف کر رکھی ہو اور فی الوقت یا مستقبل میں اس مقصد کے لئے اس کے استعمال کا امکان ہو، تو اس قبرستان کے حدود میں مسجد،مدرسہ بنانا درست نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر المختار:قولهم شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به فيجب عليه خدمة وظيفته أو تركها لمن يعمل اھ(4/434)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44250کی تصدیق کریں
0     793
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا مسجد کی ہر منزل میں محراب بنانا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 1
  • مسجد کی حدود میں اپنی ذات کیلئے سوال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد میں پولیو وغیرہ کے ٹیکہ لگوانے کا اعلان کرنا جائز نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • غیروقف شدہ زمین بنی ہوئی مسجد کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 1
  • مسجد کی تعمیر کے متعلق رہنمائی

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • کیا مسجد کے اوپر ہال کو لائبریری بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 0
  • سرکارکی زمین پر تعمیرشدہ مسجد میں نماز اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی زمین پر مسجد بنانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • اعضاء کی پیوند کاری - آنکھوں کا عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • خون کا عطیہ - اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • پلاسٹک سرجری پر وضوء اور غسل کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ایسا قبرستان جہاں قبروں کے نشانات مٹ چکے ہوں،وہاں مسجد بنا سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ڈھول باجے بجا کر مسجد تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گھٹنے میں درد کا وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • بچوں میں باہم پیار ومحبت کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں لڑائی اورگالم گلوچ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں’’فضائلِ اعمال‘‘کتاب کا درس دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مصلی (جاۓ نماز) میں داخل ہوتے وقت ، دخولِ مسجد کی دعا پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد کبیر کی تعریف اور فیٹ کے حساب سے اس کا رقبہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی مسجدمیں نمازاداکرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں بیٹھ کر کرکٹ کی باتیں کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات