السلام علیکم! مفتی صاحب! میں نے پوچھنا تھا کہ بچی کا نام "ام ہانی" رکھنا کیسا ہے؟ اکثر لوگ یہ نام رکھنے سے منع کر رہے ہیں مجھے کہ یہ نام رکھنا ٹھیک نہیں ،یہ کنیت ہے نام نہیں۔ مہربانی کر کے اس حوالے سے میری رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ!
واضح ہو کہ"ام ہانی" اگرچہ کنیت ہے، مگر کنیت کو بطور نام استعمال کیا جا سکتا ہے، لہٰذا بچی کا نام ام ہانی رکھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔