میں کینسر کا مریض ہوں،دوائیاں استعمال کر رہا ہوں،روزہ نہیں رکھ سکتا؟ راہنمائی فرمائیں۔
سائل اگر بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا ہوتو وہ رمضان کے روزے نہ رکھے،بعد میں صحت یاب جب ہو جائے،تو ان روزوں کی قضا کرے،تاہم اگر آخر عمر تک صحت یابی نہ ہوتو فدیہ دیدے،یا فدیہ کی وصیت کرے ۔
کمافي الدر المختار:(او مريض خاف الزيادة لمرضہ وصحيح خاف المرض( وقضوا ) لزوماً(ما قدروا بلا فدية و) بلا ( ولاء ) لانه على التراخى ( إلى قوله ) (فان ماتوا فيه ) اى في ذالك العذر ( فلا تجب) عليهم (الوصية بالفدية ) لعدم ادراكهم عدة من ايام اخر )ولو ماتوا بعد زوال العذر وجبت) الوصية بقدر ادراكهم عدة من ايام اخر اھ(2/422) ۔