احکام رمضان

رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

فتوی نمبر :
71666
| تاریخ :
2024-03-13
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

حضرت ! میں نے سونے سے پہلے نیت کی تھی صبح کے روزہ کی اور سحری میں نہیں اٹھا ،صبح اٹھ کر میں نے کھانا کھایا ، اب سمجھ نہیں آرہی کہ مجھے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے یا روزے رکھنے ہیں؟ مجھے تفصیل سے بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کے بعدجان بوجھ کر بلا کسی عذر کے روزہ توڑنا شرعاً نا جائز اور گناہِ کبیر ہ ہے، اس کی وجہ سے اس دن کے روزے کی قضا کے ساتھ کفارے کے روزے رکھنا ہوتے ہیں ، جن کی تفصیل یہ ہے کہ مسلسل دو ماه روزے رکھے جائیں ، اگر کسی بھی وجہ سے روزہ چھوٹ گیا تو از سر نو دو ماہ کے روز ےرکھنا ہوں گے ، تاہم اگر بیماری وغیرہ کی وجہ سے روزے رکھنے پر قادر ہی نہ ہو تو اس بیماری کی تفصیل بیان کرکے دوبارہ حکم شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح مسلم : عن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر رجلا أفطر في رمضان أن يعتق رقبة أو يصوم شهرين أو يطعم ستين مسكينا ( باب تغليظ تحريم الجماع في نهار رمضان على الصائم و وجوب الكفارة الكبرى فيه الخ، ج ٢ ص 782 ، رقم : 1111 ط : مطبعة عيسى الباني)-
و في الفتاوى الهندية إذا أكل متعمدا ما يتغذى به أو يتداوى به يلزمه الكفارة و هذا إذا أكل مما يؤكل للغذاء أو الدواء الخ ( النوع الثاني ما يوجب القضاء والكفارة ، ج 1، ص 205، ط : ماجدية)-
و فيها أيضا : كفارة الفطر و كفارة الظهار واحدة و هي عتق رقبة مؤمنة أو كافرة فإن لم يقدر على العتق فعليه صيام شهرين متتابعين وإن لم يستطع فعليه إطعام ستين مسكينا كل مسكين صاعا من تمر أو شعير أو نصف صاع من حنطة الخ (المتفرقات، ج 1، ص 215، ط : ماجدية)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71666کی تصدیق کریں
0     1133
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کینسر کے مریض کے لئے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دانت میں درد کی صورت میں روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات