احکام رمضان

دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

فتوی نمبر :
45772
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

مجھے اٹھائیس رمضان دبئی سے لاہور صبح سویرے سفر کرنا ہے،کیا میں روزہ رکھ سکتا ہوں ؟ اگر نہیں تو کیا بعد میں مجھے کفارہ ادا کرنا ہوگا؟ اور اگر رکھ سکتا ہوں،تو پاکستان میں تیس روزے ہونے کی صورت میں میرے اکتیس روزے گنے جائیں گے؟ رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل جس دن سفر پر نکلنے کا ارادہ رکھتاہوتو اس کے لئے اسی دن صبح سے روزہ نہ رکھنے کی نیت کرنا،یا روزہ رکھنے کے بعد سفر پر نکلنے سے قبل افطار کرنا تو جائز نہیں،البتہ سفر پر نکلنے کے بعد اگرچہ روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے،تاہم اگر روزہ رکھنے کی طاقت ہو،اور روزہ رکھنے میں کسی قسم کی مشقت بھی پیش نہ آتی ہوتو روزہ رکھنا بہرحال افضل اور بہتر ہے،البتہ سفر کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے کی صورت میں کفارہ لازم نہیں ہوتا،بلکہ صرف قضا لازم ہوگی،جبکہ پاکستان پہنچنے کے بعد اگر چہ سائل اپنے تیس روزے مکمل کرلے،لیکن اگر یہاں کے حساب سے اگلے دن عید نہ ہوتو سائل کے ذمہ اس دن کا روزہ رکھنا بھی لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافى سنن الترمذي:الصوم يوم تصومون والفطر يوم تفطرون اھ (1/88) ۔
وفي رد المختار:لو صام رای ھلال رمضان واكمل العدة لم يفطر الامع الامام لقوله عليه السلام صومكم يوم تصومون وفطركم يوم تفطرون اھ(2/384) ۔
وفى بدائع الصنائع:واما صوم رمضان فوقته شهر رمضان لا يجوز في غيره فيقع الكلام فيه اما الأول فوقت صوم رمضان شهر رمضان لقوله تعالى:فمن شهد منكم الشهر فليصمه اي فليصم في الشهر وقوله النبي صلى الله عليه وسلم وصوموا شهركم أي في شهركم لان الشهر لا يصام وانما يصام فيه اھ (2/80) ۔
وفيھا ايضاً:هذا اذا كانت المسافة بين البلدين قريبة لا يختلف فيها المطالع فاما اذا كانت بعيدة فلا يلزم احد البلدین حكم الأخرى كان مطالع البلاد عند مسافة الفاحشة تختلف فيعتبر في أهل بلد مطالع بلدهم دون البلد الآخر اھ (2/225) ۔
وفى الهندية:منها السفر الذي يبيح الفطر وهو ليس بعذر في اليوم الذي انشاء السفر فيه كذا فى الغياثية فلو سافر نهارا لا يباح له الفطر في ذلك اليوم،وان افطر لا كفارة عليه بخلاف ما لو افطر ثم سافر كذا في محيط السرخسي ولو اكل فى أول النهار متعمدا ثم أكرہه السلطان على السفر لا تسقط عنه الكفارة ولو سافر باختياره لا تسقط عنه باتفاق الرويات اھ(1/206) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عباس مسکین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 45772کی تصدیق کریں
0     951
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مضطر کو خون دینے کی وجہ سے روزہ توڑنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 0
  • سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام رمضان 1
  • غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام رمضان 0
  • سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے

    یونیکوڈ   انگلش   احکام رمضان 4
  • دبئی سے پاکستان سفر کرنے میں روزہ چھوڑنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے آخری عشرے میں, کسی طاق رات کو محفل منعقد کرنے کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ماہواری کا خون دس دن سے بھی زیادہ ہوجانے پر نماز وروزے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کیاگرمی کی وجہ سے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان کے مہینے میں سعودیہ سے پاکستان آنے والا شخص عید کب منائے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزے کی نیت کیسے کی جائے؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • روزہ دار اگر بھول سے کچھ کھا پی رہا ہوتو اس کو یاد دلانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ذیابیطس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دوسرے کی جان بچانے کی خاطر روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان میں شیاطین اور جنوں کے جکڑے جانے کے بارے میں سوال

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • ختمِ قرآن کے موقع پر عورتو ں کو شرکت کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • شوگر کے مریض کا شوگر زیادہ ہونے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دورانِ سفر روزہ رکھنے نہ رکھنے کے بارے میں حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • جو عورت حمل سے ہو اس کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دودھ پلانے والی عورت کے لئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • کینسر کے مریض کے لئے روزہ چھوڑنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • رمضان اور عید کے لئے رؤیتِ ہلال کا حکم مان کر روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
  • دانت میں درد کی صورت میں روزہ توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام رمضان 0
Related Topics متعلقه موضوعات