آداب مسجد

جسم سے بہہ پڑنے والے خون کو پونچھنے کے بعد مسجد جاسکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
45062
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / احکام مسجد / آداب مسجد

جسم سے بہہ پڑنے والے خون کو پونچھنے کے بعد مسجد جاسکتے ہیں؟

حضرات مفتیانِ کرام ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! میرا سوال یہ ہے کہ بدن سے خون نکلنے کے بعد جب تک بہہ نہ جائے، وہ ناپاک نہیں کہلاتا (تو اس حالت میں مسجد جاسکتے ہیں) لیکن خون اتنا نکلا کہ بہہ گیا اور اسے پونچھ دیا گیا ، البتہ دھونا نقصان دہ ہے ، تو اسی حالت میں مسجد جاسکتے ہیں؟ براہِ مہربانی مفصل و مدلل جواب عنایت فرمائیں !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر جسم سے اتنا خون نکلا کہ بہہ گیا اور اسے کسی کپڑے یا روئی سے پونچھ دیا گیا ، تو اس صورت میں اگرچہ وضو برقرار نہیں رہے گا ، مگر ایسی حالت میں مسجد میں داخل ہونا شرعاً درست ہے ، تاہم مسجد کی تعظیم کا لحاظ رکھتے ہوئے وضو کرکے مسجد میں داخل ہونا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : لو مسح الدم كلما خرج و لو تركه لسال نقض و إلا لا، كما لو سال في باطن عين أو جرح أو ذكر و لم يخرج الخ
و فی رد المحتار : تحت (قوله : أو جرح) أقول : و في السراج عن الينابيع: الدم السائل على الجراحة إذا لم يتجاوز قال بعضهم: هو طاهر حتى لو صلى رجل بجنبه و أصابه منه أكثر من قدر الدرهم جازت صلاته اھ (1/ 135)۔
و فی الفتاوی الھندیة : (و منها) أنه يحرم عليهما و على الجنب الدخول في المسجد سواء كان للجلوس أو للعبور ، هكذا في منية المصلي و في التهذيب لا تدخل الحائض مسجدا لجماعة و في الحجة إلا إذا كان في المسجد ماء و لا تجد في غيره و كذا الحكم إذا خاف الجنب أو الحائض سبعا أو لصا أو بردا فلا بأس بالمقام فيه و الأولى أن يتيمم تعظيما للمسجد ، هكذا في التتارخانية اھ (1/ 38)۔
و فی بدائع الصنائع : و ما حکم غیر السبیلین من الجرح و القرح فان سأل الدم و القیح و الصدید رأس الجرح و القرح ینقض الوضوء لوجود الحدث و ھو خروج النجس اھ (1/ 224)۔
و فی الأشباہ والنظائر : تحریم دخوله علیٰ الجنب و الحائض و النفساء و لو علیٰ وجه العبور و ادخال النجاسة فیه یخالف منھا التلویث فیه اھ (320)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 45062کی تصدیق کریں
0     503
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا مسجد کی ہر منزل میں محراب بنانا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 1
  • مسجد کی حدود میں اپنی ذات کیلئے سوال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 2
  • مسجد میں پولیو وغیرہ کے ٹیکہ لگوانے کا اعلان کرنا جائز نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • غیروقف شدہ زمین بنی ہوئی مسجد کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 1
  • مسجد کی تعمیر کے متعلق رہنمائی

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • کیا مسجد کے اوپر ہال کو لائبریری بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب مسجد 0
  • سرکارکی زمین پر تعمیرشدہ مسجد میں نماز اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب مسجد 0
  • ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا شرعی حکم Test-Tube Baby

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی زمین پر مسجد بنانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • اعضاء کی پیوند کاری - آنکھوں کا عطیہ کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • خون کا عطیہ - اعضاء اور آنکھوں کا عطیہ دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • پلاسٹک سرجری پر وضوء اور غسل کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • دیوث کسے کہتے ہیں -مسجد میں موبائل وغیرہ کے میوزک کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ایسا قبرستان جہاں قبروں کے نشانات مٹ چکے ہوں،وہاں مسجد بنا سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • ڈھول باجے بجا کر مسجد تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • گھٹنے میں درد کا وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • بچوں میں باہم پیار ومحبت کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں لڑائی اورگالم گلوچ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں’’فضائلِ اعمال‘‘کتاب کا درس دینا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مصلی (جاۓ نماز) میں داخل ہوتے وقت ، دخولِ مسجد کی دعا پڑھنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد کبیر کی تعریف اور فیٹ کے حساب سے اس کا رقبہ

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • قبرستان کی مسجدمیں نمازاداکرنا

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
  • مسجد میں بیٹھ کر کرکٹ کی باتیں کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات