پاکستان میں اسلامی کریڈٹ کارڈ اس وقت دو بینک فراہم کر رہے ہیں: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور فیصل بینک۔ ان میں سے شرعی حیثیت میں کون سا بہتر ہے؟ نیز Tawarruq کےطریقے میں بینک سے کریڈٹ کارڈ پر مراعات لینا کیا جائز ہے؟
واضح ہو کہ کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اگر کوئی ضرورت اور مجبوری نہ ہو ، تو بلا ضرورت اس کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیئے ، البتہ اگر کوئی ضرورت ہو تو اس کا استعمال اس شرط کیساتھ جائز ہو گا کہ جاری کردہ بلوں کی ادائیگی وقتِِ مقررہ کے اندر کی جائے ، تاکہ اس پر سود کی ادائیگی نہ کرنی پڑے ، اور کریڈٹ کارڈ پر کسی سٹور یا ہوٹل وغیرہ کی طرف سے جو ڈسکاؤنٹ ملتا ہے، اس سے مستفید ہونے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں، چنانچہ مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق کسی بھی بینک کا کریڈٹ کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔واللہ اعلم بالصواب
کریڈٹ کارڈ کا استعمال اور اس پر ملنے والے پوائنٹس و ڈسکاؤنٹ وغیرہ استعمال کرنےکا حکم
یونیکوڈ کریڈٹ کارڈ 0