السلام علیکم! میں کریڈٹ کارڈ HBL کا استعمال کرتا ہوں، پھر میں وقت سے پہلے پیسے جمع کرتا ہوں۔ تو کیا یہ استعمال کرنا میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟
واضح ہو کہ کریڈٹ کارڈ کے اجراء کے وقت چونکہ مقررہ وقت پر قرض ادا نہ کرنے کی صورت میں سود لاگو ہونے کی شرط لگائی جاتی ہے، اس لیے کریڈٹ کارڈ کا استعمال عام حالت میں شرعاً ناجائز ہے، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔البتہ اگر کسی جگہ کریڈٹ کارڈ کے بغیر خریداری وغیرہ ناممکن ہو اور حکومتِ وقت کی طرف سے کریڈٹ کارڈ کا استعمال لازم ہو، تو ایسی مجبوری کی صورت میں کریڈٹ کارڈ لینا اور اس کا استعمال اس شرط کے ساتھ جائز ہوگا کہ مقررہ وقت کے اندر ہی قرض کی ادائیگی کا پورا اہتمام کیا جائے، تاکہ عملاً سودی رقم دینا نہ پڑے۔
کریڈٹ کارڈ کا استعمال اور اس پر ملنے والے پوائنٹس و ڈسکاؤنٹ وغیرہ استعمال کرنےکا حکم
یونیکوڈ کریڈٹ کارڈ 0