نام رکھنے کا حکم

محمد عیسی نام رکھنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
46223
| تاریخ :
2021-06-15
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

محمد عیسی نام رکھنا کیسا ہے؟

السلام علیکم!مجھےامیدہےکہ میراپیغام آپ کواچھی صحت اوراعلیٰ جذبات میں پائےگا،میراایک سوال ہے جس کےمتعلق کافی عرصہ سےآپ سےپوچھناچاہ رہاتھا،اللہ تعالیٰ نےہمیں ایک نرینہ اولادکی نعمت سےنوازا ہے،اورہم اس کااچھااسلامی نام رکھناچاہتےہیں،میں ہمیشہ سےچاہتاتھاکہ اپنےبیٹےکانام محمدعیسیٰ رکھوں،کیاآپ رہنمائی کرسکتےہیں کہ یہ نام رکھناجائزاوراچھاہے،اگرہاں تواس کےمعنیٰ بھی بتادیجئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

"عیسیٰ"عبرانی زبان کالفظ ہےجوکہ مشہورپیغمبرحضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃوالسلام کااسم گرامی ہے،لہذاسائل کااپنےبیٹےکیلئے"محمدعیسیٰ"نام رکھنابلاشبہ جائز اوردرست ہے۔ واللہ اعلم بالصوا ب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46223کی تصدیق کریں
0     782
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات