غسل

پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

فتوی نمبر :
50302
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / غسل

پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

مجھے جریان کی بیماری ہے ، مراد یہ ہے کہ پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں ، ایسی صورت میں یوں لگتا ہے کہ کبھی کبھی منی کے قطرات بھی نکلےہیں ، لیکن جب بھی استنجا کروں رات کو یا صبح ،تو ایسا لگتا ہے جیسے پیشاب کے بعد منی کے قطرات بھی نکلےہیں ،سوال یہ ہے کہ اگر سو کر اٹھا اور پھر استنجاء کیا اور اس وقت پیشاب کے بعد اگر منی کے قطرات نکلے تو غسل کرنا پڑے گا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ بیداری کی حالت میں منی نکلنے سے غسل اس وقت واجب ہوتا ہے ، جب وہ شہوت کے ساتھ نکلے ، البتہ بغیر شہوت کےکسی بیماری کی وجہ سے اگر کچھ قطرات نکل جائیں تو اس سے غسل لازم نہ ہوگا ، بلکہ وضو ٹوٹ جائےگا ، لہذا اس کے بعد نماز کے لئے دوبارہ نیا وضو کرنا اور بدن اور کپڑوں کے ناپاک حصے کو دھونا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری : عن علی بن أبی طالب ، قال : کنت رجلاً مذاء فامرت المقداد بن الاسود ان یسأل النبی ﷺ فسأله ، فقال : فیه الوضوء اھ (1/38)۔
(و فرض) الغسل (عند) خروج (مني) من العضو و إلا فلا يفرض اتفاقا ؛ لأنه في حكم الباطن (منفصل عن مقره) هو صلب الرجل و ترائب المرأة
(و صاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب (الیٰ قوله) (و حكمه الوضوء)
الفتاوی التاتارخانیة : و متیٰ کانت مفارقته عن مکانه و خروجه لا عن شھوۃ لایجب الغسل اھ (1/282)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50302کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 3
  • غسلِ جنابت کے بعد عورت کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • خواتین کے لئے انزال کی صورت میں غسل کے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • خیالات کی وجہ سے قطرے نکلنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 2
  • غسل کے بعد ناخن کاٹنے سے غسل کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 1
  • غسل کے بعد مستقل وضوکرنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • جنبی شخص کے لئے پلاسترکی پٹی پر مسح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دانتوں پر چالیہ کے نشانات کی وجہ سے غسل متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • پیشاب کے بعدمنی کے قطرےآنےسے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   غسل 0
  • دورانِ غسل عورت کیلئے بالیوں کو حرکت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   غسل 0
  • بیماری کی وجہ سے منی نکلنے پر غسل لازم ہوگا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • احتلام ہوجانے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا بیوہ میکے میں عدت گزار سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مشت زنی سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 1
  • ’’باتھ ٹب‘‘ کے اندر غسلِ جنابت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • سر میں درد کی وجہ سے غسل میں سر کے مسح پر اکتفاء کرنا

    یونیکوڈ   غسل 0
  • عورت کے فرج میں بطورِ علاج آلہ وغیرہ داخل کرنے سے غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • کیا غسل کرتے ہوئے وضو کرسکتے ہیں جبکہ کچھ بھی نہ پہنا ہوا ہو؟

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے سلسے میں ، لوگوں سے شرمانے کی صورت میں تیمم کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • دانتوں پر بطورِ علاج لگی ہوئی پنوں کے ہوتے ہوۓ غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • مذی اور وَدی کے خروج سے غسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • شرمگاہ میں دوائی رکھنے سےاور ڈاکٹر کی چیک کرنے سے وضو وغسل کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
  • غسلِ جنابت کے بعد منی کے قطرے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   غسل 0
Related Topics متعلقه موضوعات