احکام وراثت

بیٹی کو محض زبانی ہبہ کرنا

فتوی نمبر :
50630
| تاریخ :
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیٹی کو محض زبانی ہبہ کرنا

السلام علیکم!
مفتی صاحب سوال یہ ہے کہ میری ماں نے اپنی ایک پروپرٹی اپنے بیٹے کو بغیر تحریر کے زبانی ہبہ (گفٹ) کی ہے، میری بڑی بہن کو کہا تھا کہ یہ پلاٹ صائمہ کے نام ہے، لیکن وہ اس کی مالک نہیں ہے، وہ پلاٹ میرے بیٹے کو دیدینا، پلیز اس مسئلہ میں آپ ہمیں فتوی جاری کریں کہ یہ پلاٹ ہم بہن بھائیوں میں تقسیم ہو گا کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ کوئی بھی چیز کسی کے صرف نام کر دینے سے وہ شخص اس چیز کا شرعاً مالک نہیں بنتا، جب تک اس چیز پر اسے باقاعدہ مالکانہ حقوق کے ساتھ قبضہ اور تصرف کا حق نہ دیدیا جائے، چنانچہ صورتِ مسئولہ میں سائلہ کی ماں نے مذکور پلاٹ اپنے بیٹے اور بیٹی (سائلہ) کے صرف نام کیا ہو، باقاعدہ طور پر حوالہ کر کے ان کو مالکانہ تصرفات کا اختیار نہ دیا ہو تو ایسی صورت میں یہ ہبہ تام نہیں ہوا، بلکہ مذکور پلاٹ سائلہ کی والدہ کی ملک میں رہ کر اب انتقال کی صورت میں تمام شرعی ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہو گا۔ تاہم سوال کی نوعیت مختلف ہو تو سوال دوبارہ مکمل تفصیل سے لکھ کر ای میل کر دیں ان شاء اللہ غور و فکر کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی البحر الرائق: وشرائط صحتها في الواهب العقل والبلوغ والملك فلا تصح هبة المجنون والصغير والعبد ولو مكاتبا أو أم ولد أو مدبرا أو مبعضا وغير المالك و في الموهوب أن يكون مقبوضا غير مشاع متميزا غير مشغول اھ (7/ 284)
و في الفتاوى الهندية: وإذا كانت العين الموهوبة في يد الموهوب له وديعة أو عارية أو أمانة ملكها بالهبة والقبول وإن لم يجدد فيها قبضا كذا في الكافي (4/ 377) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقار احمد زید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 50630کی تصدیق کریں
0     490
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات