کیا جعفری قانون وراثت کی تقلید جائز ہے ؟ کیا جعفری قانون وراثت قرآن سے ثابت ہے یا نہیں ؟
وراثت کے باب میں فقہ جعفری کا کیا نقطہ نظر ہے ، یہ ہمیں پوری طرح معلوم نہیں ، تاہم فقہ حنفی یا کسی اور متعین فقہ کے ماننے والے کے لیے کسی خاص مسئلہ میں اپنی سہولت اور دنیاوی اغراض کی خاطر دوسری فقہ پر عمل کرنا اتباع ہوی کے زمرے میں آتا ہے جو کہ شرعا نا جائز ہے ، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے ۔
کما فی حاشية ابن عابدي وليس له تقليد من يرى بطلانه لأنه تلفيق للتقليد في مسألة واحدة وهو ممتنع قطعا (417/3)۔
وفي خلاصة التحقيق: واما تقلید مذهب مذاهبهم اي من مذاهب المتقدين من الصحابة والتابعين الآن غير المذاهب الأربعة فلا يجوز، لا لنقصان في مذهبم ورجحان المذاهب الأربعة عليهم، لان فيهم الخلفاء المفضلين على جميع الامة بل لعدم تدوين مذاهبهم وعدم معرفنا الآن بشروطها وقيودها وعدم وصول ذالك الينا بطريق التواتر، حتى لو وصل اليناشيء من ذالك کذالک جاز لنا تقليده لكنه لم يصل كذالک (ص: 3) ۔