خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

فتوی نمبر :
57902
| تاریخ :
2022-08-22
معاملات / احکام طلاق / خلع

عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

ایک خاتون ہیں جو ڈھائی سال سے اپنے والد کے گھر پر ہیں , انہوں نے اپنے خاوند سے خلع لیا تھا , آج انہیں تین ماہ دس دن مکمل ہو چکے ہیں عدت کے , اور عدت کے تین ماہ کے دوران دو دفعہ حیض آچکا ہے تیسری مرتبہ مطلب تیسرے مہینے والا حیض نہیں آیا تھا تو انہوں نے ڈاکٹر سے مشورہ کیا , ڈاکٹر نے انہیں دوائی دی , دوائی کھانے کے بعد بھی نہیں آیا تو ڈاکٹر نے کہا کہ شاید بند ہوچکا ہے کیونکہ ان کی عمر 48 سال ہے آج انہیں تین ماہ دس دن مکمل ہو چکے ہیں , تو کیا وہ اپنی عدت سے اٹھ سکتی ہیں کیوں کہ عدت کا جو ٹائم تھا وہ پورا ہوچکا ہے , ڈاکٹر سے دوائی لینے کے بعد بھی حیض نہیں آیا تو ڈاکٹر نے یہ مشورہ دیا ہے کہ آپ کو ختم بھی ہو سکتا ہے , آپ سے یہ مشورہ کرنا ہے ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا وہ اپنی عدت سے آج اٹھ سکتی ہیں -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے ،جس میں فریقین کی رضامندی لازم ہے ، جو عدالتی خلع میں مفقود ہوتاہے ، لہذا سوال میں مذکور خاتون نے اگر شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالت سے خلع لیا ہو ،اور عدالت نے یکطرفہ خلع کی ڈگری جاری کردی ہو تو اس سے مذکور خاتون کا نکاح اپنے شوہر سے ختم نہیں ہوا ، بلکہ وہ بدستور اپنے شوہر کے نکاح میں ہے ، ان پر عدت لازم نہیں ہے ، اگر باہمی رضامندی سے معاملات طے نہ پارہے ہوں تو شوہر کو طلاق یا مہر وغیرہ کے عوض خلع پر راضی کیا جائے ،لیکن کوشش کے باوجود اگر وہ چھوڑنے پر تیار نہ ہو تو عدالت میں تنسیخِ نکاح کا کیس دائر کرکے اس کے ذریعہ چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کی جائے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 57902کی تصدیق کریں
1     1300
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات