خلع

باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

فتوی نمبر :
72824
| تاریخ :
2024-04-30
معاملات / احکام طلاق / خلع

باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ میری بیٹی جس کا نام علیزہ ہے، ہم نے اس کی رضامندی سے اس کا نکاح کروایا تھا، جو کہ تقریباً ایک سال تک چلا، لیکن ایک سال یہ رشتہ چلنے کے بعد گھریلو ناچاقی کے پیشِ نظر ہم نے اپنی بیٹی کی رضامندی سے اس کا خلع بواسطہ وکیل کروالیا، جس میں ہماری ملاقات ہمارے سابقہ داماد" جس کا نام عبد الہادی ہے " سے نہیں ہوئی اور یہ تمام تر کورٹ کے معاملات وکیل کے ذریعہ ہوئے، چنانچہ اب ہمارا سابقہ داماد یہ چاہتا ہے کہ یہ رشتہ دوبارہ قائم ہوجائے تو شریعت کی روشنی میں علماء کرام رہنمائی فرمادیں کہ خلع کے بعد دوبارہ سابقہ شوہر سے نکاح کی کیا حیثیت ہے، خلع کے وہ پیپر جو ہمیں وکیل کے ذریعہ حاصل ہوئے اور اس کا اردو ترجمہ سوالیہ پرچہ کے ساتھ منسلک ہے۔
نوٹ! سائل کی بیٹی اور داماد نے ایک اسٹامپ پیپر بنوایا، جس میں دونوں نے خلع کے ذریعہ اس نکاح کو ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، اسٹامپ پیپر پر میاں بیوی کے نشانِ انگشت اور دستخط ثبت ہیں اور اسٹامپ پیپر سوال کے ساتھ منسلک ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال کے ساتھ منسلکہ اسٹامپ پیپر ( خلع نامہ ) اگر مطابق اصل ہو ، اس میں کسی قسم کی جعلسازی سے کام نہ لیا گیا ہو، اور اس پر سائل کی بیٹی اور داماد نے اپنی مرضی اور اپنے اختیار سے دستخط کئے ہوں تو اس سے سائل کی بیٹی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہو کر دونوں میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا ہے، چنانچہ اب رجوع نہیں ہوسکتا، البتہ اگر دونوں میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں تو اس کے لئے باضابطہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ تجدیدِ نکاح لازم ہوگا، تاہم اس نکاح کے بعد آئندہ کے لئے شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72824کی تصدیق کریں
0     1118
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات