خلع

حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

فتوی نمبر :
78092
| تاریخ :
2024-09-16
معاملات / احکام طلاق / خلع

حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

شوہر حقوق ادا نہیں کررہا ، تعویز کونڈو میں ہے، میری بہن پر جادو بھی کروایا جس کی وجہ سے اسے بچے کی پیدائش میں بہت شکایات آئی، اور جان کا مسئلہ بن گیا، اس کے گھر کا ماحول بھی خراب ہے،بہنیں رات دیر تک گھر سے باہر رہتی ہیں، بہنوں کے غیر مردوں سے تعلقات ہیں، ہم اپنی بہن کو وہاں نہیں بھیجنا چاہتے، لیکن وہ لوگ خلع بھی نہیں دے رہے، ہم حق مہر بھی واپس کرنے کو تیار ہیں، لیکن وہ لوگ خلع نہیں دے رہے، کیا ایسی صورت میں عدالت سے خلع لے سکتے ہیں، کیا عدالتی یکطرفہ خلع جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے، جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی سے باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ، جو کہ عموماً عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگریوں میں مفقود ہوتا ہے، چنانچہ ایسی ڈگری جاری ہو جانے کے باوجود شرعاً نکاح ختم نہیں ہوتا، بلکہ بدستور برقرار رہتا ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر سائل کی بہن نے شوہر کی اجازت و رضامندی کے بغیر کورٹ سےیک طرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرلے تو اس کی وجہ سے شرعاً اس کا نکاح ختم نہ ہوگا، لہذا اولاً تو سائل کو چاہئے کہ باہمی اختلافات و تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کرے، تاہم اگر کوشش کے باوجود نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہوسکے، تو ایسی صورت میں سائل خاندان کے بڑوں کے ذریعے اپنے بہنوئی کو طلاق یا خلع کے لئے آمادہ کر سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاصؒ: قال اصحابنا انھما لایجوز خلعھما الا برضی الزوجین لان الحاکم لا یملک ذلک فکیف یملکہ الحکمان ( الی قولہ ) وکیف یجوز للحکمین ان یخلعا بغیر رضاہ و یخرجا المال عن ملکھا اھ (ج2 ص191باب الحکمین کیف یعملان ط:اکیڈیمی لاھور باکستان)۔
وفی رد المحتار تحت ( قولہ و شرطہ کالطلاق ) وھو اھلیۃ الزوج وکون المرأۃ محلاً للطلاق منجزا،او معلقا علی الملک واما رکنہ فھو کما فی البدائع،اذا کان بعوض الایجاب والقبول لانہ عقد علی الطلاق بعوض،فلا تقع الفرقۃ،ولا یستحق العوض بدون القبول الخ ( ج3 ص441 باب الخلع ط: سعید)۔
وفی فتاوی التاترخانیۃ : فی المخلص والایضاح:الخلع عقد یفتقر الی الایجاب والقبول یثبت الفرقۃ ویستحق علیھا العوض الخ ( ج5 ص5 کتاب الطلاق الفصل السادس عشر فی الخلع ط:زکریا )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78092کی تصدیق کریں
0     754
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 3
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 2
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کورٹ سے تنسیخ نکاح کی ڈگری لینے کے بعد دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • کیا شوہر کے مارپیٹ کی وجہ سے بیوی خلع لے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • کیا خلع کے بعد عورت اپنے زیور اور حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد دوبارہ شوہر کے پاس جانا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • یکطرفہ عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے چھٹکارے کا طریقہ

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
Related Topics متعلقه موضوعات