نام رکھنے کا حکم

ابریش ،انعمۃ ، ابیہہ اور مرحہ نام رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
58254
| تاریخ :
2022-09-14
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

ابریش ،انعمۃ ، ابیہہ اور مرحہ نام رکھنے کا حکم

Abrish ,Anamta ,abeeha, Mirha, نام رکھنا کیسا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ابریش:مذکور نام کے معنی تلاش کے باوجود نہیں ملے،البتہ بعض لغات میں "ابرش"کے معنی نشانات وغیرہ کے آتے ہیں،اس لحاظ سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔
انعمہ:مذکور لفظ کوئی نام نہیں ہے ، بلکہ ایک جملہ ہے،لہذا یہ نام نہیں بن سکتا۔
ابیہہ: مذکور نام رکھنا درست ہے،جس کا معنی سمجھدار اور عقل مند کے آتے ہیں۔
مرحہ:مذکور نام کے معنی مغرور اور متکبر کے آتے ہیں ، لہذا یہ نام رکھنا بھی درست نہیں ہے۔
سائل کے لئے بہتر کے کہ بچوں کے لئے انبیاء کرام،صحابہ کرام اور صحابیات کے ناموں میں سےکوئی نام منتخب کریں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58254کی تصدیق کریں
0     1483
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات