بعض لوگ کہتے ہیں کہ محرم اور صفر کے مہینے میں کوئی کاروبار، نیا کام یا سفر وغیرہ نہیں کرنا چاہیے ، شرعی حوالے سے کیا ہدایات ہیں؟
محض غلط اور بے بنیاد بات اور توہّم پرستی ہے، جس کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، لہٰذا اس قسم کے نظریات سے احتراز لازم ہے، بلکہ اس کے بجائے ان مبارک مہینوں میں کاروبار، شادی اور دیگر اہم امور انجام دینے چاہیں، تاکہ برکت بھی حاصل ہو اور اہلِ باطل کے ان مہینوں سے متعلق پھیلائے ہوئے توہمات کا بھی قلع قمع ہو۔واللہ أعلم بالصواب
سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا
یونیکوڈ نوافل 0