نوافل

خلافت ،وزارت اور نیابت میں تقرری کا اختیار- سورۃ الرعد کی آیت نمبر ۴۳ کی تفسیر

فتوی نمبر :
58886
| تاریخ :
2003-12-12
تاریخ / تاریخ اسلام / نوافل

خلافت ،وزارت اور نیابت میں تقرری کا اختیار- سورۃ الرعد کی آیت نمبر ۴۳ کی تفسیر

1. کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خلیفہ، وزیر، نائب، خدا خود مقرر کرتا ہے یا نبی رسول مقرر کرتے ہیں، یا امت کو اختیار ہے کہ وہ منتخب کرے یا نامزد کرے ۔ جواب قرآن و حدیث کی مستند احادیث سے درکار ہے۔
2. سورۃ الرعد آیت ۴۳ کا ترجمہ و تفسیر مع حوالہ جات درکار ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1. أنبیاء و رُسل کا تکوینی و تشریعی تقرر اور بعثت اللہ تعالیٰ ہی فرماتے ہیں ، جیسا کہ بہت ساری نصوصِ قطعیہ سے یہی ظاہر ہے، البتہ دیگر دنیوی عہدے جیسے خلیفہ اور وزیر وغیرہ کا تقّرر اللہ تعالیٰ نے اہلِ حل وعقد کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے، اگر چہ تکوینی طور پر یہ بھی اللہ کے علم میں مقرّر و معلوم ہی ہوتا ہے۔
سورہ رعد کی آخری آیت ﴿وَیقُولُ الَّذِینَ کَفَرُوا لَسْتَ مُرْسَلًا قُلْ کَفَی بِاللَّہ شَہیدًا بینی وبینکم وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الکتاب﴾(الرعد: 43) کا ترجمہ مذکور ہے:
’’اورکہتے ہیں کافر تو بھیجا ہوا نہیں ، کہہ دے اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے درمیان اور جس کو خبر ہے کتاب کی‘‘۔
منکرینِ رسالت کے رد میں اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے اندر دو دلیلیں بیان فرمائی ہیں: ایک اللہ کی گواہی، یعنی معجزات اور دوسری کتبِ سماویہ سابقہ آپ کی رسالت کی پیشنگوئی، جس کی شہادت اہلِ کتاب کے صاحبِ علم افراد ( عبداللہ بن سلام، جارود، تمیم الداری اور سلمان فارسی) نے دی، لہٰذا ’’ومن عندہ علم الکتاب‘‘ سے مراد علماءِ اہلِ کتاب ہیں، جو منصف تھے اور نبوت کی پیشنگوئی دیکھ کر ایمان لے آئے اور نبوت کی گواہی دی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تفسير روح المعاني: فقد أخرج عبد الرزاق وابن جرير وابن المنذر عنه أنه قال في الآية: كان من أهل الكتاب قوم يشهدون بالحق ويعرفونه منهم عبد الله بن سلام والجاورد وتميم الداري، وسلمان الفارسي، وجاء عن مجاهد وغيره وهي رواية عن ابن عباس أن المراد بذلك عبد الله ولم يذكروا غيره۔ (7/ 165)-
وھکذا فی تفسیر القرطبی وذکر روایة عن الترمذی (۹/۲۲۶) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58886کی تصدیق کریں
0     854
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عشاء میں وتر کے بعد دو نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • گاڑی میں بغیر جہت قبلہ کے نفل نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ ادا کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • کیا نفل نماز دو رکعات کے بجائے چار رکعات پڑھی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • شبینہ یا قیام اللیل کی جماعت کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ’’یا ساریۃ الجبل‘‘ والا واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • عناصر اربعہ سے انسان کی تخلیق کا نظریہ

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • مولانا عبید اللہ سندھی کے خیالات و نظریات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کن کن اعمال کا ایصالِ ثواب ، مردوں کو کیا جاسکتا ہے

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اپریل فول منانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • محرم یا صفر میں کوئی کاروبار، نیا کام یا سفر وغیرہ کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اشراق، تہجد، اوابین پر دوام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • خلافت ،وزارت اور نیابت میں تقرری کا اختیار- سورۃ الرعد کی آیت نمبر ۴۳ کی تفسیر

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • صلوۃ الحاجت کا طریقہ

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا- شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کیا طواف کے دوران حطیم میں نفل نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نمازِ تہجد کا افضل وقت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • تہجد کا وقت اور تہجد کی رکعات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز ایک سلام کے ساتھ دو رکعت سے زیادہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفلی عبادات کا شروع کرنے سے لازم ہوجانا- قربانی کے جانور کاگم ہو جانا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • بارہ ربیع الاول کو روزہ رکھنےکا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • سنن و نوافل ترک کرنے کی عادت بنا لینا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • سنن و نوافل میں رکوع اور سجدہ کی تسبیحات کے بعد استغفار پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
Related Topics متعلقه موضوعات