(+92) 0317 1118263

ایمان

مصائب کا نزول کا سبب صرف جادو نہیں

فتوی نمبر :
58824
| تاریخ :
2000-02-02
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

مصائب کا نزول کا سبب صرف جادو نہیں

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمیں کسی نے بہت تنگ کردیا ہے کبھی ہمارے اوپر جادو کرتا ہے اور کبھی ہمارے اوپر بندش کرتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھر والے یعنی والد صاحب، والدہ اور میں بذاتِ خود بہت سخت بیماری میں مبتلا ہیں، ڈاکٹروں سے کافی علاج کروائے مگر اثر نہیں ہوا پھر ایک عامل سے علاج کروایا تو اس نے کہا کہ آپ پر جادو کا اثر ہے لیکن اس نے بندہ بتانے سے انکار کردیا، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ایسے شخص کے خلاف ھکی ختم کرنا کیسا ہے جس نے ہم سب گھر والوں کو پریشان کیا، تاکہ ہمیں وہ شخص معلوم ہوجائے۔
نوٹ: ھکی ختم سے مراد ’’لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین‘‘ ایک لاکھ مرتبہ پڑھ کر اس کیلئے بددعا کرنا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی شخص پر مصائب و بیماریوں اور مشقتوں وغیرہ کا آنا صرف جادو یا بندش وغیرہ کے ساتھ ہی لازم نہیں بلکہ ان مصائب وغیرہ کے کئی ایک اسباب ہیں مثلاً گناہوں کی نحوست کی بناء پر، کسی بڑی بیماری اور پریشانی سے بچانے اور اللہ تعالیٰ کا محبوب بندہ بنانے کیلئے، اس بندے کے امتحان کیلئے اور اس کے گناہوں کو معاف کرنے کیلئے بھی یہ مصائب آتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی ان کے اسباب ہوسکتے ہیں، جبکہ احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں بھی یہ بات بخوبی معلوم ہوتی ہے کہ بسا اوقات ان مصائب کا کسی گناہ گار بندے پر آنا اس کے گناہوں کی معافی اور نیکوکار بندے کی طرف متوجہ ہونا اس کے درجات کی بلندی کا سبب ہوتا ہے۔ فی المشکوٰۃ وعن محمد بن خالد السلمی عن ابیہ عن جدہ قال قال رسول اﷲ ﷺ ان العبد اذا سبقت لہ من اﷲ منزلۃ لم یبلغہا بعملہ ابتلاہ اﷲ فی جسدہ او فی مالہ او فی ولدہ ثم صبرہ علی ذٰلک حتی یبلغہ المنزلۃ التی سبقت لہ من اﷲ۔ رواہ احمد۔ (ج۱، ص۱۳۷) -
اس لئے بلاوجہِ شرعی محض کسی عامل کی بات پر اعتماد کرکے کسی شخص پر بدگمانی کرنا (جو ایک بڑا گناہ ہے) شرعاً جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے اور اگر کسی عامل کے پاس جانا ہی ہو تو ایسے شخص کے پاس کہ وہ باضابطہ عالم اور متقی و پرہیزگار اور دیندار ہو اس کے پاس جانے اور اس کے بتائے ہوئے وظائف پڑھنے میں حرج نہیں جبکہ اتباعِ سنت نبوی کے ساتھ ساتھ روزانہ وظائف و اوراد اور منزل کا پڑھنا تمام امور میں عافیت اور بہتری کیلئے بہت مفید اور کافی ہے اور آیتِ کریمہ کا ختم بھی کیا جاسکتا ہے مگر اس کے بعد بد دعا کے بجائے اپنے لئے دعا کرنی چاہئے۔واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58824کی تصدیق کریں
1     623
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 5
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ اپنی ذات و صفات کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • امت محمدیہ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات