ایمان

امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

فتوی نمبر :
60142
| تاریخ :
2008-10-14
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درجِ ذیل مسائل کے بارے میں کہ :
۱۔ سلفی لوگ امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ پر" مرجئہ" ہونے کا الزام لگاتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ "مرجئہ" کی طرح امام صاحب کے نزدیک بھی ایمان صرف "تصدیقِ قلبی" ہی کا نام ہے ، کیا ان کا یہ اعتراض درست ہے؟ آپ سے وضاحت مطلوب ہے؟
۲۔ کیا انسان گناہِ کبیرہ کے ارتکاب کی وجہ سے ایمان سے خارج ہوجاتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ یہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے متعلق ایک بہت بڑا مغالطہ ہے جس کی بنیاد یہ ہے کہ "مرجئہ" بھی یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے ، اعمال اس کی ماہیت میں داخل نہیں ، مگر اس کے ساتھ ان کا یہ نظریہ بھی ہے کہ اعمال کی کوئی حیثیت نہیں ،نہ ان پر آخرت کی نجات موقوف ہے اور نہ ہی آخرت میں اس پر عذاب کا مدار ہے، مگر احناف رحمہم اللہ خصوصاً حضرت امام اعظم ؒ اس قبیح نظریہ سے بالکل بری الذمہ ہیں ،جبکہ تاریخی واقعات اور آپ کی سوانح سے کثیر العبادات ہونا واضح ہے، مگر جو لوگ اعتراض کرتے ہیں ، وہ اس حقیقت سے واقف ہونے کے باوجود اس مغالطہ میں پڑتے ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے شر سے بچائے۔
۲۔ اہل السنۃ و الجماعۃ کے نزدیک مرتکبِ کبیرہ ایمان سے خارج نہیں ہوتا ، بلکہ ایسا شخص فاسق و فاجر ہو جاتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الملل و النحل : أما إطلاق اسم المرجئة على الجماعة بالمعنى الأول فصحيح لأنهم كانوا يؤخرون العمل عن النية و العقد و أما بالمعنى الثاني فظاهر فإنهم كانوا يقولون : لا تضر مع الإيمان معصية كما لا تنفع مع الكفر طاعة اھ(1/222)۔
و فیه ایضا : و جماعة يرجئون أصحاب الكبائر ، و الكبيرة عندهم لا تضر مع الإيمان بل العمل على مذهبهم ليس ركنا من الإيمان و لا يضر مع الإيمان معصية كما لا ينفع مع الكفر طاعة و هم مرجئة الأمة اه(1/64)۔
و فی فتح الباری : و ارادو بذلك أن الاعمال شرط کماله اھ(1/64)۔
و فی المرقاة المفاتیح : و الحق انه رکن عند المطالبة به و شرط لاجراء الاحکام عند عدم المطالبة اھ(1/108)۔
و فی شرح العقائد : و الکبیرة لاتخرج العبد المومن من الایمان و لاتدخلہ فی الکفر اھ(ص107)۔
و فی مرقاة المفاتيح : لکن المعتزلة علی ان صاحب الکبیرة بین الایمان و الکفر اھ(1/108)۔
و فی منح الروض الازھر فی شرح الفقه الاکبر : و لا نکفر مسلما بذنب من الذنوب و ان کانت کبیرة اذا لم یستحلھا ،و لانزیل عنه اسم الایمان اھ(ص210)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60142کی تصدیق کریں
1     2359
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
Related Topics متعلقه موضوعات