ایمان

’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
58776
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص اپنی بیوی سے کہتا ہے کہ میں شریعت کو نہیں مانتا، میں قرآن اور اس کے ترجمہ کو مانتا ہوں۔ پھر بعد میں کہتا ہے کہ میں نے یہ بات غصہ میں کہی تھی، میں تو قرآن اور حدیث کو مانتا ہوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ ایسا کہنے سے اس کا نکاح فاسد تو نہیں ہوگا؟ ازراہِ کرم جواب مرحمت فرما کر ممنون فرمائیں۔
نوٹ: بعد میں فون پر یہ معلوم ہوا کہ بیوی کو شوہر کے گھر والوں نے مارا تھا، تو وہ میکے میں بیٹھی ہوئی تھی، شوہر لینے کے لیے گیا تو بیوی نے الگ مکان کا مطالبہ کیا اور شوہر سے کہا کہ یہ حق تو شریعت نے بھی دیا ہے اس کے جواب میں شوہر نے کہا کہ ’’میں اس شریعت کو نہیں مانتا‘‘ میں قرآن اور اس کے ترجمہ کو مانتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی کے شرعی حکم بیان کرنے پر شوہر کا جواباً یہ کہنا کہ ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ اگرچہ بے احتیاطی میں ہی کیوں نہ ہو ا ہو، مگر یہ کلمہ کفر ہے جو کسی مسلمان سے متصوّر نہیں، اس لیے اس پر لازم ہے کہ اولاً تو اپنے اِن کلمات پر ندامت کے ساتھ بصدقِ دل توبہ کرے اور تجدیدِ ایمان و تجدیدِ نکاح بھی کرے اور آئندہ اس طرح کے الفاظ کہنے سے مکمل طور پر احتراز کرنے کے ساتھ بیوی کےجائز مطالبات پورے کرنے کی فکر کرے، اس کی بیوی پر گھر کے دیگر افراد کا ہاتھ اٹھانا بہت بری حرکت ہے۔ اسلامی قانون کے نافذالعمل ہونے کی صورت میں، اگر اِن افراد کا یہ جرم قاضی کی عدالت میں ثابت ہو جائے تو اِن پر تعزیر بھی جاری کی جا سکتی ہے، اس لیے اس پر لازم ہے کہ اچھے اخلاق و عادات اپنانے اور بیوی کے جائز حقوق اُسے دینے میں کوتاہی نہ کرے اور اسے ایسی علیحدہ رہائش دینے کی کوشش کرے جس میں دیگر اہلِ خانہ کی مداخلت نہ ہو ، اور وہ اپنے سامان جہیز وغیرہ کے ساتھ اور عزت کے ساتھ وقت گزار سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية:وإذا قال الرجل لغيره: حكم الشرع في هذه الحادثة كذا فقال ذلك الغير: من برسم كار ميكنم نه بشرع يكفر عند بعض المشايخ رحمهم الله تعالى وفي مجموع النوازل قال رجل لامرأته: ما تقولين أيش حكم الشرع فتجشأت جشاء عاليا فقالت: اينك شرع را فقد كفرت وبانت من زوجها كذا في المحيط. (2/ 272)-
وفیھا أیضاً: ما كان في كونه كفرا اختلاف فإن قائله يؤمر بتجديد النكاح وبالتوبة والرجوع عن ذلك بطريق الاحتياط۔اھ (2/ 283)- واللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58776کی تصدیق کریں
3     2797
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
Related Topics متعلقه موضوعات