ایمان

غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

فتوی نمبر :
58772
| تاریخ :
2009-06-19
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی مسلمان آدمی چرچ ، مندر، یا کوئی اور غیر مسلموں کی عبادت گاہ صرف اس وجہ سے کہ لوگ اس کو سیکولر اور روشن خیال سمجھیں، بناتا ہے نہ تو وہ بلڈر ہے اور نہ ہی اس کا کوئی تعمیراتی کام ہے، وہ صرف اپنی مشہوری کےلیے اس طرح کا کام کرتا ہے تو اس طرح غیر مسلموں کی عبادت گاہ تعمیر کرانے کا کیا حکم ہے اور اس کا کفارہ کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غیر مسلموں کے عبادت خانے تعمیر کرنا یا اس خواہش کا اظہار کرنا خصوصاً جبکہ وہ اپنے آپ کو سیکولر اور روشن خیال ظاہر کرنے کے لیے ہو، قطعاً ناجائز اور حرام ہے، جس کی وجہ سے اس آدمی کے سوءِ خاتمہ کا قوی اندیشہ ہے، اور چونکہ عبادت خانے کسی بھی قوم اور مذہب کا شعار ہوتے ہیں،اگر ان کی تعظیم کی غرض سے ایسا کیا جائے تو یہ طرزِعمل کفر کے زُمرے میں آتا ہے، اس لیے مذکور شخص پر لازم ہے کہ اپنے اراددہ سے باز آجائے اور اپنے اس گناہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار بھی کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (ولا) يجوز أن (يحدث بيعة، ولا كنيسة ولا صومعة، ولا بيت نار، ولا مقبرة) ولا صنما حاوي (في دار الإسلام) ولو قرية الخ (4/ 202)
و فی حاشية ابن عابدين: فلا يحل للسلطان ولا للقاضي أن يقول لهم افعلوا ذلك ولا أن يعينهم عليه، ولا يحل لأحد من المسلمين أن يعمل لهم فيه،(4/ 204)
و فی الفتاوى الهندية: إن أراد أهل الذمة إحداث البيع و الكنائس، أو المجوسي إحداث بيت النار إن أرادوا ذلك في أمصار المسلمين، وفيما كان من فناء المصر منعوا عن ذلك عند الكل اھ(2/ 247)
وفی تاتارخانیة: إما علی روایة أن القدیمة لاتهدم والحدیثة هل تھدم لم یذکر هذا فی شئ من الکتب وحکی عن أبی الحسن الرستفغنی أنه قال تهدم ولاتترك اھ (۵/۴۴۸)
وفی الدر المختار: (وإن قصد تعظيمه) كما يعظمه المشركون (يكفر) (6/ 754) واللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58772کی تصدیق کریں
1     2116
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ اپنی ذات و صفات کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
Related Topics متعلقه موضوعات