ایمان

’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

فتوی نمبر :
58754
| تاریخ :
1995-02-02
عقائد / ایمان و کفر / ایمان

’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہمارے یہاں لوگوں کا عام رواج ہے کہ ہر بات پر ایک دوسرے کو سخت قسم کی گالیاں دے دیتے ہیں یہاں تک کہ دین کی بھی گالی دے دیتے ہیں، چنانچہ ایک میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تو خاوند نے غصہ میں آ کر بیوی کو یہ گالی دی کہ ’’تیرا دین چودوں‘‘ اب آنجناب سے پوچھنا یہ ہے کہ مذکور گالی کی وجہ سے شخصِ مذکور کیلئے کیا حکم ہے؟ اور اس سے نکاح پر کچھ اثر ہوگا یا نہیں؟ اور ایسے لوگوں کیلئے شرعا کیا سزا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً


صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور کا کلام دو معنوں کا احتمال رکھتا ہے ایک یہ اس کلام میں دین سے مراد اگر دینِ اسلام ہے تو بلاشبہ یہ کلماتِ کفر ہے جس کی بناء پر یہ شخص کافر ہوچکا ہے اور اس کا نکاح بھی ختم ہوچکا ہے، اس پر لازم ہے کہ فوراً اپنے اس فعل پر صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرے اور تجدیدِ ایمان کے ساتھ ساتھ تجدیدِ نکاح بھی کرے۔
اور دوسرا یہ کہ دین سے مراد دین اسلام نہ ہو بلکہ بیوی کا اپنایا ہوا دین (یعنی طریقہ) مراد ہو کہ یہ ناقص کام ہے مجھے پسند نہیں الخ، تو اس صورت میں اس کے یہ کلمات اگرچہ موجبِ کفر تو نہیں ہیں تاہم دین کی طرف نسبت کرکے اس قسم کی گالی دینا فسق ہے اور اس قسم کے کلمات سے احتراز واجب ہے، اس دوسری صورت میں بھی شخصِ مذکور پر لازم ہے کہ اپنے اس فعل پر صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرے اور آئندہ کیلئے اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے مکمل احتراز کرے، اور اسے چاہئے کہ احتیاطاً تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح بھی کرے۔ ……… واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58754کی تصدیق کریں
1     913
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دانتوں پر سونے یا چاندی کا خول چڑہانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایمان 1
  • خودکشی میں ناکامی کے بعد تجدیدایمان یاتجدیدنکاح لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • کیا غیر عربی میں اقرار ایمان معتبر ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • عقیدہ کے متعلق برے خیالات کا آنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 1
  • ایمان کی تعریف اور ایمان میں کمی زیادتی کا مطلب

    یونیکوڈ   اسکین   ایمان 2
  • غصہ میں قرآنِ کریم زمین پر پٹخنے کا حکم، اور حالت حیض زبردستی پیچھے کے راستہ صحبت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 6
  • کیا اللہ تعالیٰ عرش پر ہیں یا ہر جگہ موجود ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ’’میں شریعت کو نہیں مانتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 3
  • نبی کریم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • امام ابو حنیفہ کے نظریے کہ" ایمان تصدیقِ قلبی کا نام ہے"کی وجہ سے ان پر فرقہ مرجئہ میں سے ہونے کا الزام

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کفریہ گانوں کے گنگنانے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’خاتم کا معنیٰ آخری نبی نہیں ہے‘‘ کہنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ کی صفات کے تعدد سے تعددِذات کا لازم نہ ہونا

    یونیکوڈ   ایمان 0
  • ملازمت کے حصول کیلئے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’گانا سننے میں کوئی گناہ تونہیں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ رب العزت کو دیکھا ہے؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • دعا میں ’’اب تو آجا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کروانا

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • ’’تیرا دین چودوں‘‘جیسے کلمات کا حکم

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اگر کسی شخص تک نبی آخر الزمان کی خبر نہ پہنچی ہو تو کیا وہ گناہ گار ہوگا؟اور جس کی قسمت میں ہدایت نہ ہو وہ کیوں گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • کیا اللہ تعالیٰ ساتواں آسمان پر ہیں، اگر نہیں تو کہاں ہیں؟

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • اللہ تعالیٰ ہربندہ مؤمن کے دل میں موجود ہیں کا مطلب اور اچھی یا بری سوچ اللہ کی طرف سے ہونے کا مطلب

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • داڑھی کو برا سمجھنا ,اس کی توہین و تحقیر کرنا اورنجومیوں کو ہاتھ دکھانا

    یونیکوڈ   ایمان 2
  • اللہ تعالیٰ کے ہر جگہ موجود ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   ایمان 1
  • عقیدہ حیاۃ الانبیاء

    یونیکوڈ   ایمان 0
Related Topics متعلقه موضوعات