نوافل

صلوۃ الحاجت کا طریقہ

فتوی نمبر :
59057
| تاریخ :
2015-04-15
عبادات / نوافل عبادات / نوافل

صلوۃ الحاجت کا طریقہ

جناب مفتی نعیم صاحب جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی !السلام علیکم!
جناب عالی!
جناب درج ذیل چند مسئلوں کے بارے میں مجھے آپ سے فتویٰ چاہیے!
۱۔ نمازِ حاجت کیا ہوتی ہے؟ اور اس کو نیت سے لے کر نماز کو پورا (ختم) کرنے تک کیسے پڑھی جاتی ہے؟ اور نمازِ حاجت میں دو رکعت ہوتی ہیں یا چار رکعتیں ہوتی ہیں؟
۲۔ میں نے ایسا سنا ہے کہ نمازِ حاجت کی پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد تین بار آیت الکرسی پھر چاروں قل اور پھر سورۂ اخلاص پڑھتے ہیں اور اسی طرح چاروں رکعتوں میں پڑھتے ہیں؟ براہ مہربانی مجھے ان تمام سوالوں کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیل سے بیان کریں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بھی دینی یا دنیوی حاجت و ضرورت پیش آنے پر جو نماز پڑھی جاتی ہے اس کو ’’صلاۃ الحاجۃ‘‘ کہتے ہیں۔ پھر یہ نماز چار رکعت بھی پڑھ سکتے ہیں، مگر دو رکعت پڑھنا افضل ہےاور یہ عام نوافل کی طرح پڑھی جاتی ہے اور سورۂ فاتحہ کے بعد جو بھی سورت یاد ہو، پڑھ سکتے ہیں۔ سوال میں مذکور سورتوں کا پڑھنا لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی سنن الترمذي: عن عبد الله بن أبي أوفى، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من كانت له إلى الله حاجة، أو إلى أحد من بني آدم فليتوضأ وليحسن الوضوء، ثم ليصل ركعتين، ثم ليثن على الله اھ(1/ 603)۔
وفی الدر المختار: وأربع صلاة الحاجة، قيل وركعتان. (2/ 27)۔
وفی وحاشية ابن عابدين: تحت هٰذا: وأما في شرح المنية فذكر أنها ركعتان، والأحاديث فيها مذكورة في الترغيب والترهيب كما في البحر. (2/ 28)۔
وفی الفتاوى الهندية: (ومنها) صلاة الحاجة وهي ركعتان. (1/ 112)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59057کی تصدیق کریں
0     2646
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عشاء میں وتر کے بعد دو نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • گاڑی میں بغیر جہت قبلہ کے نفل نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ ادا کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • کیا نفل نماز دو رکعات کے بجائے چار رکعات پڑھی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • شبینہ یا قیام اللیل کی جماعت کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ’’یا ساریۃ الجبل‘‘ والا واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • عناصر اربعہ سے انسان کی تخلیق کا نظریہ

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • مولانا عبید اللہ سندھی کے خیالات و نظریات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کن کن اعمال کا ایصالِ ثواب ، مردوں کو کیا جاسکتا ہے

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اپریل فول منانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • محرم یا صفر میں کوئی کاروبار، نیا کام یا سفر وغیرہ کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اشراق، تہجد، اوابین پر دوام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • خلافت ،وزارت اور نیابت میں تقرری کا اختیار- سورۃ الرعد کی آیت نمبر ۴۳ کی تفسیر

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • صلوۃ الحاجت کا طریقہ

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا- شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کیا طواف کے دوران حطیم میں نفل نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • تہجد کا وقت اور تہجد کی رکعات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نمازِ تہجد کا افضل وقت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز ایک سلام کے ساتھ دو رکعت سے زیادہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفلی عبادات کا شروع کرنے سے لازم ہوجانا- قربانی کے جانور کاگم ہو جانا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • بارہ ربیع الاول کو روزہ رکھنےکا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • ایک سلام کے ساتھ بارہ رکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • سنن و نوافل ترک کرنے کی عادت بنا لینا

    یونیکوڈ   نوافل 0
Related Topics متعلقه موضوعات