کفر و موجب کفر

ایک ہی مصلے پر دو بار جماعت کرانا

فتوی نمبر :
59108
| تاریخ :
1995-02-02
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

ایک ہی مصلے پر دو بار جماعت کرانا

کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و شرع متین اہل سنت والجماعت! اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کارخانہ کے اندر ایک پُختہ اور باقاعدہ مسجد تھی ا گرچہ اس مسجد میں نہ تو کسی باقاعدہ امام کا تعین کیا گیا تھا نہ ہی پنج وقتہ نماز باجماعت ادا ہوتی تھی اور جمعہ کی نماز کا تو سوال ہی نہ پیدا ہوتا تھا اور مسجد بھی کمپنی کے اندر ہی تھی یعنی چار دیواری کے اندر ہی واقع تھی اس کا باہر کی جانب دروازہ نہ کھلتا تھا اور راہ گیر حضرات اندر نماز نہ پڑھ سکتے تھے جب اس مسجد کے اوپر مینار بنانے کی بات انتظامیہ سے کی گئی تو انتظامیہ نے یہی جواب دیا تھا کہ چوں کہ ہمیں کارخانے کے اندر کسی بھی کام کیلئے کوئی بھی جگہ درکار ہوسکتی ہے لہٰذا ہم اسے مسجد نہیں بلکہ جائے نماز کہتے ہیں اور یہ جگہ تبدیل بھی ہوسکتی ہے، بہرحال کمپنی کی انتظامیہ نے انتظامی امور کی غرض سے ایک نئی عمارت جسے صدر دفتر (ہیڈ آفس) کا نام دیا گیا، تعمیر کی اور اس پوری عمارت کو کارخانہ سے علیحدہ کردیا گیا یعنی دیوار کھینچ کر حدود کا تعین کردیا آنے جانے کا راستہ بھی اس عمارت کا الگ بنادیا اور یوں مسجد بھی اس نئی عمارت کی حدود میں رہ گئی چونکہ اب کارخانہ میں جتنے بھی افراد تھے ان کا اس نئی عمارت میں آنا جانا قطعاً ممنوع قرار دیا گیا تو انتظامیہ نے نماز کیلئے دوسری جگہ ایک وسیع اورکشادہ ہال کا انتظام کردیا اور اس ہال کی بھی پوزیشن یہی ہے جو کہ سابقہ نماز پڑھنے کی جگہ کے ساتھ تھی چونکہ چند لوگ جنہوں نے نماز کی جگہ پر قبضہ کی صورت بنائی ہوئی تھی، وہ آذان سے قبل ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یارسول اﷲ‘‘ وغیرہ پڑھتے تھے اور نماز کے بعد دعا میں جب نماز پڑھانے والا قرآنی آیت ’’ان اﷲ وملائکتہ یصلون علی النبی‘‘ پڑھتا تو کچھ لوگ حق نبی برحق نبی حیات النبی کے الفاظ پڑھتے تھے اور پھر نماز پڑھانے والا دعا میں یہ بھی پڑھتا تھا ’’یا رسول اﷲ انظر حالنا اسمع قالنا‘‘ وغیرہ وغیرہ، تو پہلے بھی دوسری جگہ باقاعدہ مسجد میں نمازِ ظہر ادا کرتے تھے لیکن نماز کیلئے دوسری جگہ تیار کرکے ادارے نے یہ پابندی بھی لگادی کہ نہ تو کوئی نماز کیلئے ادارے سے باہر جائے گا ماسوائے جمعہ کی نماز کے، کہ اس کیلئے باہر جانے کی اجازت دی ہوئی ہے، اور نہ ہی کمپنی کے اندر کسی دوسری جگہ کوئی جماعت ہوگی اب صورتحال یہ ہے کہ ڈیڑھ بجے ایک جماعت ہوتی ہے اور پھر اس نماز کی جگہ یعنی بڑے ہال میں دو بجے وہ افراد باجماعت نماز ادا کرتے ہیں جو کہ مذکورہ بالا افراد کے ہٹ دھرمی والے رویے سے نالاں ہیں، کیا یہ دوسری جماعت کا عمل ٹھیک ہے؟ اور اس دوسری باجماعت نماز کیلئے اقامت بھی کہنا درست ہے یا نہیں؟ جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔ جزاک اﷲ
وضاحت: یہ کارخانہ ایک غیر ملکی کارخانہ ہے اور اس کی انتظامیہ بھی غیر مسلم ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جس جگہ کا ذکر ہے اگر وہاں کے ملازمین باہم صلح و مشورہ سے کسی ایسے شخص کا (جو نیک وصالح ہونے کے ساتھ اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتا ہو اورسوال میں مذکورہ بدعات اور موہم شرک باتوں سے مکمل اجتناب کرتا ہو) کا انتخاب کرسکتے ہوں تو یہ بہتر اور افضل ہے اور سب کو اسی ایک شخص کی اقتداء میں نماز باجماعت ادا کرنی چاہئے، اور اگر یہ صورت بالکل ممکن نہ ہو اور حالات میں بھی مزید شدت کی بناء پر لڑائی جھگڑے اور فساد کا خطرہ ہو تو اس صورت میں چونکہ مذکور جگہ مستقل مسجدِ شرعی نہیں ہے، بلکہ فقط نماز کی جگہ ہے تو فتنہ سے بچنے کے لئے حسبِ سابق دو مرتبہ باجماعت نماز ادا کرنے کی بھی گنجائش ہے، پھر دوسری جماعت کیلئے بھی اقامت
کہی جاۓ تو بہتر ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59108کی تصدیق کریں
0     2240
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات