کفر و موجب کفر

کیا سنت یا نفل پڑھنا ضروری نہیں ہے؟

فتوی نمبر :
59174
| تاریخ :
2000-04-08
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

کیا سنت یا نفل پڑھنا ضروری نہیں ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ایک آدمی کہتا ہے کہ نماز میں صرف فرض ادا کرنا ضروری ہے، اور سنت یا نفل پڑھنا ضروری نہیں ہے اگر پڑھوگے تو ثواب ہے نہیں پڑھوگے تو کوئی گناہ نہیں ہوتا نماز ہوجاتی ہے، آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا بغیر کسی مجبوری کے سنت اور نفل ترک کردینا ٹھیک ہے کیا ترک سنت والا گناہگار نہیں ہوتا؟ اور جس شخص نے یہ کہا ہے وہ پڑھا لکھا بھی ہے اور اپنے آپ کو سید بھی کہلواتا ہے، برائے مہربانی آپ قرآن و سنت کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ تحریر کرکے دیں تاکہ ہم اس شخص کو بتاسکیں اور اپنے پاس رکھ سکیں تاکہ کوئی غلط فہمی نہ ہو۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور کی سنت سے مراد اگر سنت غیر مؤکدہ (مثلاً عصر کی فرض نماز سے پہلے پڑھی جانے والی سنتیں) ہوں، تو ان کے بارے میں اتنی بات درست ہے کہ ان سنتوں کے پڑھنے والے کو ثواب ملتا ہے اور نہ پڑھنے والے کو کوئی گناہ نہیں ہوتا، مگر ان سنتوں کو غیر ضروری سمجھ کر بالکل ہی چھوڑدینا یا ان سے لاپرواہی برتنا بہت بڑی بدنصیبی ہے، اور اگر سنت سے فجر، ظہر، مغرب اور عشاء کے بعد پڑھی جانے والی سنن مؤکدہ مراد ہوں تو چونکہ اس قسم کی سنتوں کا پڑھنا مثلِ واجب ضروری اور بلاوجہ مستقلاً ان کو چھوڑنے والا بہت سخت گناہ گار ہوتا ہے جس کو نبی کریم ﷺ نے اپنی شفاعت سے محرومی کی وعیدِ شدید بھی سنائی ہے،
لہٰذا شخصِ مذکور کا اس قسم کی سنتوں کے بارے میں یہ کہنا کہ سنت پڑھنا ضروری نہیں الخ۔ قطعاً غلط اور بے بنیاد بات ہے( جواگر استخفافا یعنی سنت کو ہلکا سمجھنے کی وجہ سےہو تو موجبِ کفر بن سکتی ہے،) اس لئے شخصِ مذکور کو چاہئے کہ اپنے اس قولِ باطل پر صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرے، اور آئندہ کے لئے اس قسم کی باتوں سے مکمل اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی البحر الرائق: وھکذا صححہ فی العنایۃ والنہایۃ لان فیہا وعیدا معروفا قال علیہ الصلاۃ والسلام من ترک أربعا قبل الظہر لم تنلہ شفاعتی وفی التجنیس والنوازل والمحیط رجل ترک سنن الصلوات الخمس ان لم یر السنن حقا فقد کفر لأنہ ترک استخفافا وان رأی حقا منہم من قال لا یأثم والصحیح انہ یأثم لانہ جاء الوعید بالترک۔ اھـ
(الی قولہ): بأن السنۃ المؤکدۃ بمنزلۃ الواجب فی الإثم بالترک کما صرحوا بہٖ کثیرا وصرح بہ فی المحیط ہنا وانہ لا یجوز ترک السنن الموکدۃ ولو صلی وحدہ وہو احوط۔ اھـ (ج:۲، ص:۴۹) وﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59174کی تصدیق کریں
0     1116
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات